الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں اپلیکیشن رائٹنگ مقابلے کا کامیاب انعقاد


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) طلبہ میں تحریری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں مختلف زبانوں میں درخواست نویسی کے فن سے روشناس کرانے کے مقصد سے الحمد انگلش میڈیم ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طلبہ کے درمیان اپلیکیشن رائٹنگ کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ انگریزی، مراٹھی، اردواور ہندی زبانوں میں منعقد ہوا، جس میں کل 75 طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔مقابلے میں ہر زبان کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین طلبہ کو اول، دوم اور سوم انعامات کے لیے منتخب کیا گیا۔ ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق انگریزی میں شیخ فرح شہزاد نے اول، شیخ رومہ اعجاز نے دوم اور صدیقی نوید شکیل نے سوم انعام حاصل کیا۔ مراٹھی میں خان فرحان امجد علی اول، منتشا پرویز مومن دوم اور شاہ شفق شکیل سوم رہے۔اسی طرح اردو میں خان بشرا عابد نے اول، شاہ شفق نے دوم اور شیخ حفصہ توقیر عالم نے سوم انعام حاصل کیا، جبکہ ہندی میں انصاری یاسمین نے اول، شیخ رومہ اعجاز نے دوم اور شیخ حفصہ توقیر نے سوم مقام حاصل کیا۔تمام انعام یافتہ طلبہ کو منگل 7 اکتوبر 2026 کو الحمد ہائی اسکول کے چیئرمین عبدالعزیز انصاری اور ایڈمنسٹریٹر نہال احمد سر کے دستِ مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انگلش میڈیم اسکول کی انچارج روقیہ پٹیل میڈم، مقابلے کے کنوینر ابوالکلام سر، خان لبنیٰ میڈم، اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔مقابلے کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں زبان دانی، تحریری اظہار اور عملی زندگی میں درخواست نویسی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا،طلبہ کی نمایاں کارکردگی کو ہیڈ مسٹریس اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے سراہنا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔