جلسہ تہنیت برائے حجاج کرام اور طلبہ و طالبات۔
شولاپور (آفرین پیرمپلی) بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں 1445ھ میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے والے حجاج کرام و پونہ بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ اکرام کے فرزندان و دختران کی ہمت افزائی کے لئے صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ کی صدرات میں مدرسہ ہٰذا کی تہذیبی و ثقافتی کمیٹی نے جلسہ تہنیت منعقد کیا تھا۔ حجاج کرام الیاس سوداگر سر، فرزانہ شیخ آپا، چاند سلطانہ دفعدار آپا کی گل پوشی کی گئی۔ کامیاب شدہ طلبہ و طالبات جن کے نام اس طرح ہیں تقی النساء عبد الرشید شیخ (دختر ڈاکٹر عبدالرشید شیخ)، خالد عمر نلامندو (فرزند تنویر آپا) عزام سمیر رنگریز و زونا سمیر رنگریز (فرزند و دختر رضوانہ آپا)، عفان سید تامبولی (فرزند تحسین آپا)، عمارہ عبدالسلام دفعدار (دختر بدرالنساء آپا)، تقی ریاض احمد شیخ (فرزند فرزانہ آپا)، ریحان حاجی ملنگ نداف (فرزند نوشین آپا)، دانش حفظ الرحمن پیرمپلی (فرزند آفرین پیرمپلی آپا)، شازیہ و محدیہ سعید احمد دارو والے (سرپرست سعیدہ آپا) اس جلسہ تہنیت کی نظامت محمد عرفان ڈوکا نے کی رسم شکریہ ڈاکٹر عبدالرشی...