الحراء ہائی اسکول میں سرپرست اساتذہ میٹنگ کا انعقاد۔


بھساول(صلاح الدین ادیب ) محمدی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بھساول کے زیر اہتمام الحراء اردو ہائی اسکول میں بروز منگل الحراء کیمپس میں تعلیمی سال 25-2024 کی پہلی سرپرست اساتذہ میٹنگ کا انعقاد اسکول کے سابق چیئرمین محترم زبیر احمد صاحب کی صدارت میں عمل میں آیا۔
میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سید رضوان سر نے جب کہ حمد باری تعالی نعت رسول مقبول صلی علیہ وآلہ وسلم اور تحریکِ صدارت التمش خان سر نے پیش کی۔میٹنگ کے اغراض و مقاصد الحراء اردو ہائی اسکول کے صدر معلم مرزا اسلم سر نے پیش کیے. ساتھ ہی سرپرست اساتذہ مجلس کے ممبران کا انتخاب بھی عمل میں آیا ۔ دوران میٹنگ طلبہ کی تعلیمی ہمہ جہت ترقی، اخلاقی اقدار ،نظم و ضوابط اور ان کے روشن مستقبل سے متعلق مشوروں پر غور وفکر کیا گیا. صدارتی خطاب کے دوران محترم زبیر احمد صاحب نے دورِحاضر میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا. 
  رسم شکریہ مرزا اسلم سر اور نظامت کی ذمہ داری نہال احمد سر نے بحسن خوبی نبھائی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔