دین کاداعی انبیائے کرام کے فیض سے صدفیصد مستفید ہوگا، مسجد اہل بیت بید رمیں تربیتی اجتماع، اقبال الدین انجینئر کاخطاب۔


  بیدر25جولائی (نامہ نگار) جو شخص امت مسلمہ میں داعی بن کر کھڑا ہوگا وہ انبیائے کرام کامعنوی وارث ہوگا۔ وہ ان کے فیض سے صد فیصد فیض یاب ہوگا۔ یہی روح ِ اسلام اور روحِ انسانیت ہے ۔ اور وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ قرآن مجید میں دین کی دعوت دین کاطریقہ بتاتے ہوئے یوں کہاگیاہے ”اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دو، حکمت کے ساتھ اور موعظمت حسنہ کے ذریعہ اور ان سے بحث ومباحثہ کرواحسن طریقے سے “ حکمت یہ ہے کہ مناسب حال کلام ہواور اس میں مخاطب کی نفسیات کو ملحوظ رکھاجائے۔ آج شدیدضرورت اس کی ہے کہ عقیدہ توحید ، عقیدہ رسالت اور عقیدہ آخرت کو اپنی اپنی آسان زبان میں عوام الناس کو سمجھائیں۔ ان خیالات کااظہار جناب اقبال الدین انجینئر نے بعنوان ”دعوتِ اسلام۔ عصرحاضر میں “ تربیتی اجتماع منعقدہ مسجد اہل بیت نزد شاہین انسٹی ٹیوشن بیدر سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ موصوف نے آگے کہاکہ ہمارے ملک میں صوفیائے کرام نے تزکیہ واحسان کی قوت سے دین کی تبلیغ کی اور اپنے اخلاق اور روحانی قوت سے لاکھوں انسانوں کے دلوں کو فتح کرلیا۔سلطان الہند حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی ؒ نے فرمایاہے کہ صالحین کی صحبت کے بغیر انسان اپنے نفس اور خواہشات پر قابونہیں پاسکتا۔ تبلیغ کامطلب ہی یہ ہے کہ برادران وطن کوبھی عقیدہ دین سمجھاتے رہیں۔ کیوں کہ غیرمسلموں تک حق کی دعوت پہنچانے کاکام اس قدر زیادہ اہم ہے کہ کوئی کام اور کوئی مشن اس کابدل نہیں بن سکتا۔ جناب محمداقبال الدین انجینئرنے اختتامی خطاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک خطبہ کاحوالے دیتے ہوئے کہاکہ ایک خطبہ میں آپ ﷺ نے فرمایا ”اے لوگو! خدائے برترنے مجھے تمام عالم کےلئے رحمت اور پیغمبر بناکر بھیجاہے ۔ اسی لئے اللہ کاپیغام تمام دنیا میں پہنچادیناچاہتاہوں تاکہ حجت پوری ہوجائے ۔ اور پیغام الٰہی سے کائنات کی کوئی جماعت محروم نہ رہے۔ اور صحابہ کرام ؓ کو آپ ﷺ نے تبلیغ کرنے کو کہااور نصیحت کی کہ سنو(مسلمانو)، تمہارا وجود اللہ کے پیغام کودوسروں تک پہنچانے کے لئے وقف کردواور لوگوں کواچھے کام کی نصیحت وتلقین کرتے رہو۔اس بات کی اطلاع اقبال الدین انجینئر نے دی ہے۔ 
تصویر منسلک ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔