تعلیمی اداروں کے مہا منڈل کی جانب سے گرانٹ کے حصول کے لیے آندولن کرنے والے اساتذہ کی بھرپور حمایت کا اعلان۔
پربھنی : نامہ نگار (سید یوسف) جزوی طور پر امداد ملنے کے منتظر اسکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے مطالبے کے لیے یکم جنوری 2024 سے سالانہ مرحلہ وار گرانٹ کو غیر مشروط طور پر لاگو کیا جائے، اس مطالبے کے لیے پروفیسر دیپک کلکرنی، پروفیسر رویکانت جوجارے اور گجانن کھیرے کی جانب گزشتہ 22 جولائی 2024 سے تین اساتذہ کرام نے پاتھری ضلع پربھنی کے تحصیل دفتر کے روبرو بے مدت بھوک ہڑتال شروع کی ہے - جسے آج پربھنی ضلع خانگی تعلیمی اداروں کے منڈل کی جانب سے تحریک کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری تعلیمی مہا منڈل و سابق رکن اسمبلی ایڈوکیٹ وجئے گوہانے، ریاستی کوآرڈینیٹر رام کشن رؤنڈلے، ضلع صدر سنتوش دھاراسورکر، کارگزار صدر ادے دیشمکھ، شہر ضلع ضلع صدر ڈاکٹر وویک ناوندر، نائب صدر سوریہ کانت ہاکے، سکریٹری بلونت راؤ کھلیکر، ایڈوکیٹ ستیش بارہاتے کے دستخط شدہ حمایت کا لیٹر ان تینوں بھوک ہڑتال پر بیٹھے احتجاجیوں کو پیش کیا گیا جو سنیچر (27 جولائی) کو پاتھری میں تحصیل دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔
علاوہ ازیں ضلع صدر سنتوش دھاراسورکر، کارگزار صدر ادے دیشمکھ، ایڈوکیٹ بارہاتے نے دیگر تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ احتجاجیوں سے ملاقات کی۔ اور اساتذہ رابطہ کمیٹی کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مہا منڈل کے ذمہ داران اور اراکین اساتذہ رابطہ کمیٹی کے اس اور دیگر ایجی ٹیشنز کے پیچھے یقیناً مضبوطی سے کھڑے ہوں گے اور وہ بھی متحرک رہیں گے۔ اس طرح کی گواہی انہوں نے دی ہے - اسی طرح 29 جولائی 2024 کو مہا منڈل کی ضلعی شاخ نے اساتذہ کی رابطہ کمیٹی سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کی اپیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
Comments
Post a Comment