سید یوسف کا حفظ تکمیل ہوا۔
بیدر30جولائی(نامہ نگار ) حضرت العلامہ ومولانا مفتی سید عبد الروف صاحب قبلہ صدر مفتی دارالافتاء بارگاہ بندہ نواز علیہ الرحمہ گلبرگہ کے فرزند جناب حافظ سید یوسف کا حفظ مکمل ہوا اس ضمن میں استاذ حضرت الحافظ سید محمد عبد السیلم صاحب قبلہ استاذ دارلعلوم دینیہ بارگاہ بندہ نواز علیہ الرحمہ وامام مسجد مارکٹ کی گلپوشی کی گئی اس پر مسرت موقع پر حضرت مولانا فضل احمد سہروردی صاحب قبلہ وحضرت مولانا محمدتنویر احمد اشرفی صاحب قبلہ صدر مدرس دارلعلوم دینیہ بندہ نوازیہ وحضرت مولانا سید محمد عبدالسیلم صاحب حافظ سید یوسف سیدی مرشیدی حضرت مولانا مفتی سید عبدالروف صاحب قبلہ وحضرت مولانا غلام احمد اشرفی صاحب قبلہ موجود تھے۔ان علماء دین نے اس موقع پر کہا کہ حفظ کرنا آسان ہے مگر حفظ کی حفاظت ضروری ہے۔اس لیے روزانہ ایک وقت مقرر کرکے حفاظ تلاوت میں مصروف رہیں۔دعا کے بعد یہ روحانی تقریب تکمیل پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment