آئیٹا ممبرا کا تہنیتی جلسہ کامیابی سے ہمکنار۔
ممبرا : (نامہ نگار) بروز اتوار ، بتاریخ ٨٢ جولائی ٢٠٢٤، بوقت صبح ١٠ بجے، بمقام ثانیہ ہال آئیٹا ( آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن) ممبرا یونٹ کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ لیے تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز ازکیہ خانم محمد اکبر خان نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا ۔ بعد ازاں تحسین نائب صدر اسرائیل خان سر نے آئیٹا کا تعارف پیش کیا۔اس پروگرام کی صدارت ہیڈ ماسٹر سید زاہد علی سر نےکی۔ مہمانان خصوصی کے طور پر الیاس داؤد سر صدر ممبئی ڈویژنAIITA ،عبد الماجد انصاری سر سابق وائس پرنسپل مہارشٹر کالج، عبد الرحمن سر ( ایکسیلنس کلاسس)، مدینہ انصاری صاحبہ ( ناظمہ جماعت اسلامی) نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلھ افزائی کی۔
عبد الماجد انصاری سر نے نمایاں کامیابی پر نہ صرف بچوں کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ ان کی ستائش بھی کی،نیز انوکھا عہد بھی لیا ۔ ساتھ ہی انہیں مثالوں کے ذریعے مستقبل میں اچھا ، نیک، رحمدل اور ایماندار انسان بننے کی ترغیب دی۔ انھیں محلوں کا لیمپ پوسٹ بننے کے لئے کہا جو اپنی ضیاء سے دوسروں کے لیے راہ روشن کرتا ہے ۔
تقسیم انعامات کا سلسلہ بحسن وخوبی انجام پایا۔ طلبہ و طالبات نے کافی جوش وخروش اور مسرت کا اظہار کیا۔ کچھ طلباء اور ان کے والدین نے اپنے احساسات کا اظہار کیا اور اس ایوارڈ کے نوازے جانے پر آئیٹا کا شکریہ ادا کیا ۔ مدینہ انصاری صاحبہ نے قرآن وسنت کی روشنی میں بچوں کو اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔ سید زاہد علی سر نے اپنے صدارتی خطاب میں بچوں کی رہنمائی کی اور دین و دنیا میں کامیابی و کامرانی سے سرخرو ہونے کی دعائیں دیں۔اسماء رحمت اللہ مس نے رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔رضا نے حمد کا نذرانہ پیش کیا۔ نوری مس نے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیۓ ۔
صدر محمد اسلم شاہ،مبین سر، زیب النساء مس اور دیگر ممبران کی کاوشوں سے پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
Comments
Post a Comment