بی۔کیو۔کے۔ گرلز اردو ہائی اسکول میں تعلیمی ہفتے کے تحت شجر کاری۔

شولاپور(آفرین پیرمپلی)حکومت مہاراشٹر کی جانب سے رواہ تعلیمی سال ٢٠٢٥-٢٠٢٤ میں ٢٢ جولائی سے ٢٨ جولائی ٢٠٢٤ء تک تعلیمی ہفتہ کے احکامات جاری کیے گۓ ہیں اسی مناسبت سے ریاست مہاراشٹر میں مختلف تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ اسی کے پیشِ نظر بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں شجر کاری کی ترغیب طالبات و ان کے والدین کو دی گئی۔ طالبات و والدین کو اپنے گھر کے قریب درخت لگانے کی تلقین بھی کی گئی۔ مدرسہ ہٰذا کے راشٹریہ ہریت سینہ کے نگراں کار محمد عرفان ڈوکا نے درخت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس جلسہ میں مدرسہ کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ، عارف خان پٹھان، سعیدہ آپا، انیسہ آپا، آفرین پیرمپلی آپا، کوشلیہ دیشمکھ میڈیم، میرن دکنی آپا موجود موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ