سرقہ کی گئی 38موٹرسائیکل اور 11پانی کی موٹر کے علاوہ گانجہ، سگریٹ اور چاول برآمد، 17افراد گرفتار۔
بیدر۔ 25/جولائی (نامہ نگار)بسواکلیان دیہی پولیس اسٹیشن، بیمل کھیڑا پولیس اسٹیشن، ہمناآباد پولیس اسٹیشن، بھالکی سٹی پولیس اسٹیشن، بھالکی دیہی پولیس اسٹیشن، جنواڑہ پی ایس اور منااکھیلی پولیس اسٹیشن (جملہ 7پولیس اسٹیشن) کے اعلیٰ افسران اور وہاں کی پولیس ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سرقہ کی گئی 38موٹرسائیکل (28لاکھ 33ہزارقیمت)،ایک کیلوگرام گانجہ (ایک لاکھ روپئے قیمت)، تین کارٹون گولڈ فلیک سگریٹ (3لاکھ 27ہزار روپئے قیمت)، سرقہ کی گئی11پانی کی موٹریں (ایک لاکھ 84ہزارروپئے)، ڈھائی کنٹل چاول اور ایک مہیندرا گاڑی KA 38 5801(3لاکھ 85ہزار روپئے قیمت) اس طرح جملہ 38لاکھ 29ہزار قیمت کی اشیاء برآمد کرنے میں محکمہ پولیس کے مذکورہ پولیس اسٹیشنوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے ساتھ 17افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع آج ایک پریس کانفر نس میں بیدر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب پردیپ گنٹی نے بتائی ہے۔
تصویر منسلک ہے
Comments
Post a Comment