سیکیاب اسو سی ایشن و اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام یومِ اقبال کا کامیاب انعقاد
وجئے پور : نامہ نگار (سمیع الدین) سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور و سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام یوم اقبال کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی عالی جناب سید محمود پیراں حسینی ایس پیرزادے ہاشمی صدر انجمن اسلام و چیرمین انجمن ڈگری کالج بیجاپور نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اس ادارے کو خوب ترقی عطا فرمائے اور اس کی ترقی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری رہے اس موقع پر جناب محمود پیراں صاحب نے سیکیاب انجینیرنگ کالج کے بی ای میکانیکل برانچ سے وی ٹی یو بلگام سے دوسرا رینک حاصل کرنے والے طالب علم عبدالکریم کو اپنے دست مبارک سے تہنیت پیش کی. اس جلسہ کے اور ایک مہمان جناب ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل ،سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال ماڈرن پھزکس کو پسند کرتے تھے اور ان کی فکر کو ہماری زندگی میں داخل کرنا چاہیئے تبھی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں کیونکہ زندگی کا دوسرا نام جدوجہد ہے، اقبال نے تعلیم پر زیادہ زور دیا،علامہ اقبال نے جب نظم شکوہ لکھی تو کئی لوگ ان کی مخالفت کرنے لگے جب انہوں نے نظم جواب شکوہ لکھی تو مخالفین دوست بن گئے اقبال کے کلام میں بھائی چارگی، قومی یکجہتی کے عناصر پائے جاتے ہیں اقبال کا مطالعہ وقت کا اہم تقاضا ہے. اس جلسہ کے اور کے مہمان ڈاکٹر شجاع الدین پونیکر ڈائریکٹر میڈیسن انڈیا و ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ انسان کہاں سے آیا کہاں جا رہا ہے ایک بار دیکھ میں انسان بنا ہوں یہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے اپنے آپ کو پہچانے یہی فکر اقبال کے کلام میں پائی جاتی ہے اقبال نے کہا خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے اقبال کے فلسفہ خودی کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں. عبدالکریم بی ای میکانیکل نے اپنے تعلیمی سفر کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ محنت اور لگن ہو تو تعلیمی سفر ہمارے لیے آسان ہوگا اور اپنی منزل مقصود حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوگی اور میں میرے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے یونیورسٹی دوسرا رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوا. اس جلسہ کے صدر عالی جناب شمس الدین پونیکر بانی و صدر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ابتدا میں ادارے سیکیاب کے لئے انجمن اسلام کا تعاون شامل حال رہا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جناب محمود پیراں حسینی ایس پیرزادے ہاشمی صدر انجمن اسلام کا جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول کر کے اس جلسہ کو رونق بخشی.اس جلسہ کا آغاز اسما ناگردینی کی قرآت کلام پاک سے ہوا اور سشمتا و ویشنوی نے بھگوت گیتا کے شلوک پیش کئے ڈاکٹر محمد سمیع الدین کوآرڈینیٹر علامہ اقبال چیر نے خیر مقدمی و تعارفی کلمات ادا کئے، ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چیر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، ڈاکٹر ملیکا ارجن میتری کوآرڈینیٹر شری بسویشور چیر نے شکریہ کا فریضہ انجام دیا. اس موقع پر جناب اے ایس پاٹل ،جنرل سیکرٹری سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور ،جناب صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور ،جناب سید زین العابدین نائب صدر انجمن اسلام، جناب سلیم جاگیر دار، سابق پرنسپل این ایس بھسنور، پرنسپل ایم ٹی کوٹنس، پرنسپل ڈاکٹر سید عباس،پرنسپل پروفیسر سید سمیر، ڈاکٹر صاحب حسین جاگیر دار انجمن ڈگری کالج، ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی انجمن ڈگری کالج بیجاپور، موجود رہے، اس کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ و طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود رہے.
Comments
Post a Comment