ڈیجیٹل دور میں انگریزی ادب کی اہمیت کے موضوع پر توسیعی لیکچر۔

وجئے پور : نامہ نگار (سمیع الدین) شعبہ انگریزی سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر کا انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر رابعہ میردے ، پرنسپل بی ایل ڈی ایس بی آرٹس اور کے سی پی سائنس کالج وجئےپور نے اپنے خیالات میں ڈیجیٹل دور میں ادب پڑھنے کی اہمیت' پر زور دیا۔ اور انگریزی ادب نے فصاحت و بلاغت کی ادبی مہک کی خوشبو پھیلائی۔ اور مزید کہا کہ بل گیٹس اور رتن ٹاٹا کا حوالہ دیا جو ایک ہفتے میں ایک کتاب پڑھتے ہیں اور جو کتابیں پڑھ چکے ہیں ان کی سفارش کرتے ہیں۔ ادب کا مطالعہ ہمدردی پیدا کرتا ہے جس سے فکری اور جذباتی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ پرنسپل ایم ٹی کوٹنس نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اس ڈیجیٹل دور میں کافی انگریزی زبان کا مواد دستیاب ہے طلباء کو چاہیے کہ وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مطالعے کو وسیع کریں. اس جلسہ کا آغاز اسما ناگردینی کی قرآت کلام پاک سے ہوا اور سشمتا بنڈینور نے بھگوت گیتا کے شلوک پیش کئے اور خیر مقدمی و تعارفی کلمات پروفیسر عبدالرزاق ارلیمٹی نے ادا کئے اور شکریہ پروفیسر توصیف احمد باغبان نے ادا کیا اس موقع پر پروفیسر ایچ کے یڑہلی ،ڈاکٹر ہاجرہ پروین، ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار، کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ