حافظہ شیخ کی کامیابی۔
ولپائی گوا ، (عمران انعام دار) نارتھ گوا ڈسٹرکٹ لیگل سیل کی طرف سے رکھے گئے مضمون نویسی کے مقابلوں میں نیشنل اردو ہائی سکول والپئی کی طالبہ حافظہ شیخ نے تیسرا انعام حاصل کیا ۔
مضمون کا عنوان "منشیات کی غیر قانونی تجارت اور اس کے نقصانات"تھا
کل بروز منگل ہائی کورٹ کے کانفرنس ہال میں رکھی گئی تقریب میں بچوں کو انعامات سے نوازا گیا اس انعاماتی جلسے کے مہمان خصوصی نارتھ گوا ڈسٹرکٹ پرنسپل جج جناب ارشاد اغا تھے ۔
اس کے علاوہ حاضر بچوں کی ذہنی تربیت کے لیے ڈاکٹر راجیش پاٹل (سپریٹنڈنٹ گوا میڈیکل کالج) نے منشیات اور دیگر چیزوں سے صحت ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی اور بچوں کو تفصیل سے بتایا کہ کس قدر گواہ ریاست کے بچے بوڑھے اور نوجوان اس کا شکار ہو رہے ہیں۔
حافظہ کی اس کامیابی پر ادارے کے صدر جناب افتخار اغا صاحب نائب صدر جناب عرفان اغا صدر مدرس حافظ شرافت حسین ،محترمہ صالحہ کوثراور دیگر اساتذہ نے انچارج ٹیچر عمران انعامدار اور حافظہ کو مبارکباد پیش کی
Comments
Post a Comment