مونیکا سنگھ کی" ذکر اس کا " شامِ غزل پروگرام سے ناظرین مسحورہوئے۔
شولاپور : نامہ نگار (اقبال باغبان) شولاپور کی ایڈیشنل کلکٹر اور شاعرہ مونیکا سنگھ نے چھترپتی شیواجی رنگ بھون شولاپور میں ذکر اس کا ، شا مِ غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام کا شاندار انعقاد کیا۔ اس تقریب میں امریکہ سے بالخصوص تشریف لائی ہوئی شاعرہ اور فلم قلمکارسُنینا کاچرواور مونیکا سنگھ نے اپنے کلام سے سامعین کا مخمور کر دیا۔علاوہ ازیں مہاراشٹر کے مہا گایک محمد ایاز نے اپنے منفرد انداز میں دونوں شاعرات کی غزلیں گا کر کے سامعین کو مسحور کر دیا۔ محمدایاز نے، جب کبھی دلن ے کیا ہے ذکر اسکا۔ وقت کی ناکامیاں ہیں۔ ان کے جھوٹ میں جھوٹ ملانا۔ سفر تنہا نہ کاٹا جائے گا۔مسلسل سفر کی جو شروعات ہوگی، غزلوں کو مختلف راگ راگنیوں میں پیش کیا۔ اس تقریب کی نظامت کے فرائض ریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منیشا کُمبھار نے کی۔ سازندے، عامر، کرن، سدھارتھ، مائیکل نے اپنے سازوں کا کمال دکھاتے ہوئے اپنی استادی کا سکہ مرتب کیا۔
Comments
Post a Comment