ندیم راہی سلطانپوری کی رپورٹ۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ماشاءاللہ صدرِ مدرس محترم دیار صاحب ، محترم مدثر صاحب ، محترم رمیض صاحب ، اور تمام معلمات نے آج '' سمودائے سھباگ دیوس'' بڑے ہی پر جوش کے ساتھ منایا ہے ماشاء اللہ اور بہترین طریقے سے تمام طلباء و طالبات کے لیے طعام کا بھی نظم کیا قابلِ تعریف محنت جتنی بھی تعریف کی جائے اتنی کم ہے لا جواب تصاویر پر میری جب نظر پڑی تو اس میں شاڑا ویستھاپن سمیتی کے اراکین بھی نظر آئے یہ بہت بڑی بات ہے کہ سمیتی ہر محفل کی زینت بن کر اسکول کے ماحول کو خوش گوار بنانے میں اپنا تعاون پیش کرتی ہے تو اسکول میں چاندنی رات کی طرح چمکتے ہوئے تارے نظر آنے لگتے ہیں !
یہ شبنم پھول تارے چاندنی میں عکس کس کا ہے
سنہری دھوپ چھاؤں روشنی میں عکس کس کا ہے
موسم کوئی بھی ہو اگر ہم اپنے فرائض کو بغیر کسی مصروفیات کے منزل تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں تو اس میں کامیابی ضرور ملتی ہے بقول صدرِ مدرس محترم دیار صاحب کے کہ اچانک رسوڑ پنچایت سمیتی کے بی ای او صاحب کی تشریف آواری ہوئی یہ بھی ایک باعث فخر منظر ہے کہ انہوں نے موسم کا خیال نہ کرتے ہوئے تعلیمی ہفتے کے آخری دن کو ترجیح دے کر اسکول پر، پر جوش آمد کی ماشاء اللہ....
خوش فہمیوں کو درد کا رشتہ عزیز تھا
کاغذ کی ناؤ تھی جسے دریا عزیز تھا
بی ای او عالی جناب کوکاٹے صاحب نے مکمل اسکول کو دیکھنے کے بعد جو دلی مسرت پیش کی ہے وہ بھی غور کرنے والی بات ہے کہ انہوں نے صدرِ مدرس اور تمام اساتذہ کرام و معلمات کی محنت کو سراہا ہے اور دلی مبارک باد پیش کی ہے یہ بھی اُردو ادارے کے لیے بڑے مقام کی بات ہے مشورہ دے کر جلد از جلد بولتی اسکول کے فعال کو فوری طور پر انجام دینے کی ترغیب بھی اچھی رہی ہے ماشاء اللہ ہماری نظروں کے سامنے سفر تو بہت مشکل در مشکل نظر آنے لگتا ہے لیکن اس کے بر عکس ہم اپنی سوچ کو مثبت اور وسیع خیالات میں لے جانے کا عزم کر لیتے ہیں تو پھر وہی مشکل سفر آسانی میں بدل جاتا ہے.. واکد اسکول میں میرا ایک بہترین وقت گزرا ہے اور وہ وقت مجھے ہمشیہ یاد رہے گا صدر مدرس محترم نظیر صاحب کی قیادت میں میرا خوش گوار تعلیمی وقت اپنے اختتام تک پہنچا ماشاء اللہ محترم عمران صاحب، اور محترم مزمل صاحب، کی جو دلی محبتیں میرے نصیب میں آئی ہے وہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گی اس منظر کو یاد کرنے کے بعد میرے ذہن میں احمد فراز صاحب کا ایک شعر نمودار ہوتا ہے کہ.......
بدلا نہ میرے بعد بھی، موضوعِ گفتگو
میں جا چکا ہوں، پھر بھی تیری محفلوں میں ہوں.....
میں اس اسکول کے روح رواں صدرِ مدرس محترم دیار صاحب اور محترم مدثر صاحب اور محترم رمیض صاحب اور تمام معلمات کو انکی تعلیمی ہفتے کی شاندار و اردو کے لئے انکے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کو سلام کرتا ہوں نیز ایس ایم سی واکد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے یہ خوبصورت بزم سجائی ۔اللہ سے دعا ہے کہ ضلع پریشد اردو پرائمری و اعلیٰ تحتانوی اسکول واکد یوں ہی اپنا سفر جاری و ساری رکھتے ہوئے اُردو زبان و ادب کی حفاظت میں مصروف رہے. آخیر میں اقبال اشہر صاحب کے اس شعر سے اپنی مبارک باد کی تحریر کو ختم کرتا ہوں کہ.....
آرزو ہے سورج کو آئنہ دکھانے کی
روشنی کی صحبت میں ایک دن گزارا ہے
اقبال اشہر
Comments
Post a Comment