ماہم میں طرحی نشست "بیادِ محمود سروش"۔


ممبئی : (نامہ نگا) 'بزمِ یارانِ ادب ممبئی' کی جانب سے ماہم میں پندرھویں ماہانہ طرحی نشست "بیادِ محمود سروش" منعقد کی گئی ۔ اس نشست کی صدارت خلیق الزماں نصرت صاحب نے کی۔ بطور مہمانِ خاص نوین جوشی نوا صاحب موجود تھے جبکہ نظامت کے فرائض توصیف کاتب نے انجام دیے ـ محفل کا آغاز عمران عطائی کے ذریعے نعت پاک سے ہوا ـ ۔ بعد ازاں شریک شعرائے بزم سندیپ یادو، شوکت علی، عمران عطائی ، بلال تیغی ،شاعرہ آمنہ امل ادریسی ، شاعرہ ارچنا ورما ، شاعرہ قرین شیخ، پرویز شیخ ، نسیم مرکزی ، آصف منور بلڈھانوی ،زین انصاری ، عارف عماد ، اظہر شاہد، احمد فیض آبادی، ساحل بستوی، شاعرہ آشو شرما ، عرفان ڈونڈوی ، ایاز بستوی ڈاکٹر اظہر اعظمی ، سلیم رشک اندوری، کے ڈی سیفی ، نجیب مراد ، ہنر رسولپوری ، شہاب خان ، قیام شاہ ،حفظ الرحمن آشنا ، شہرت ادیبی ، علی اکبر فیضپوری ، عادل راہی ، اسرار احمد اسرار، سدارتھ شانڈلیا ، اور مہمانِ خاص نوین جوشی نوا صاحب نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا-
آخر میں صدرِ نشست خلیق الزماں نصرت صاحب نے محمود سروش کی حالاتِ زندگی اور اُنکی ادبی خدمات بیان کی۔ اس نشست میں شہر و مضافات کے ادب دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ