پریم اُتسَو 2024۔۔۔آئیڈیا (ممبئی) کی جانب سے منشی پریم چند کی سالگرہ پر 22 کہانیوں کو 22 زبانوں میں ایک ہی اسٹیج پر ایک ہدایت کار کی ہدایت میں - عالمی ریکارڈ -


ممبئی : آئیڈیا ہندستان کا ایک ایسا ڈرامہ گروپ ہے جو لگاتار تجربات کر رہا ہے اور اب تک کئی ریکارڈز بنا چکا ہے۔ اسکے روحِ رواں اردو ہندی اسٹیج کے معروف ہدایت کار مجیب خان ہیں جو بیک وقت اردو ہندی دونوں ہی زبانوں میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ گذشتہ 20 برسوں سے منشی پریم چند کی کہانیوں پر کام کر رہے ہیں ان کی ڈرامہ سیریز “آداب میں پریم چند ہوں” کے جھنڈے تلے انھیں کافی شہرت ملی ہے۔ 
آج کے دور میں ادب کئی سمتوں سے معدومیت کے دہانے پر ہے۔ نئی نسل نے سائنسی ترقی اور نئی ٹیکنالوجیز میں دلچسپی کے باعث ادب سے بڑی حد تک منہ موڑ لیا ہے جہاں زبان و ادب کو لسانی یا علاقائی تعصبات کے تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس سے ہونے والا نقصان ظاہر کرتا ہے کہ ہر طرف فضا کتنی تاریک اور اداس ہے۔ اس اندھیرے کے خلاف ’آئیڈیا-ممبئی‘ برسوں سے لڑ رہا ہے اور اس سال منشی پریم چند کے یوم پیدائش پر آئیڈیا نے اسٹیج کو 22 چمکتے ہوئے چراغوں کی روشنی سے روشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے پیارے ہندوستان کی ’22 زبانیں‘ ہیں۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوا کہ ایک مصنف کی 22 کہانیوں کو 1 پلیٹ فارم پر 1 ڈائریکٹر نے 22 زبانوں میں اسٹیج کیا ہو۔ ہندستان کے آئین میں جو 22 زبانیں درج ہیں وہ سب اسٹیج کی جائیں گی - اُتسَو میں شامل ساری کہانیاں بے شک ۱۰۰ سال پہلے لکھی گئی ہیں لیکن ان کا مواد اس قدر تازہ ہے کہ وہ آج کے دور میں بھی قطعی پرانی نہیں لگتی۔ لوٹ کھسوٹ اور انسانیت سے گرتے سماج میں محبت بھائی چارہ اور یکجہتی کا اعلان کرتا ہے 'قلم کا سپاہی' وہ ایک ایسی جنگ لڑتا دکھائی دیتا ہے جس میں نہ تو ہتیار ہیں نہ گولہ بارود اور نہ ہی اشتعال انگیز تقاریر وہ دنیا میں پھیلی اس نفرت کو قلم کی تیز دھار سے مٹاتا نظر آتا ہے_وہ اپنے قلم سے ہی اہنسا کے پودے لگاتا ہے اور اپنے قلم سے ہی پیار کے پھول کھلاتا ہے ۔ پریم اُتسَو میں غیرت کی کٹار (اردو) بڑے گھر کی بیٹی (ہندی) سد گتی (مراٹھی() پوس کی رات (سنسکرت) آتما سنگیت (تامل) یہ ہی میرا وطن ہے (کنڑ) پرتیشودھ (ملیالم) پریرنا (تیلگو) بھوت (بنگالی) نادان دوست ( آسامی) راشٹر کا سیوک (بوڈو) ابھاگن ( (اُڑیا) پگلا ہاتھی (منی پوری) انوبھو (نیپالی) مفت کا یش (کشمیری) خودی (ڈوگری) سوا سیر گیہوں (سنتھالی) جوالا مکھی (گجراتی) مکتی دھن (سندھی) درگا کا مندر (میتھلی) گرہ نیتی (پنجابی) جادو (کونکنی) زبانوں میں ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔ یہ 22 ڈرامے 31 جولائی سے 2 اگست، شام 4 بجے سے روزانہ میسور ایسوسی ایشن آڈیٹوریم، ماٹونگا ممبئی میں دیکھے جا سکیں گے۔ اس تاریخ کو محفوظ کرلیں۔ 
مجیب خان
(مصنف و ہدایت کار )
9821044429

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ