انصاری محمود احمد سر کو ریاستی سطح کے اردو سمپوزیم 2026 میں شرکت اور اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ریجنل اکیڈمک اتھارٹی، چھترپتی سمبھاجی نگر کی جانب سے سند تفویض۔
سولاپور (نمائندہ) ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر، موہول کے قابلِ احترام استاد انصاری محمود احمد سر کو ریاستی سطح کے اردو سمپوزیم 2026 میں شرکت اور اردو ریڈنگ پروگرام 3.0 میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ریجنل اکیڈمک اتھارٹی، چھترپتی سمبھاجی نگر کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف پارٹیسپیشن سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کامیابی کے ساتھ پاورپوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی، جس سے ان کی تعلیمی صلاحیتوں اور محنت کا بھرپور اظہار ہوا۔
یہ کامیابی نہ صرف انصاری سر کے لیے بلکہ اسکول اور پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی محنت اور لگن دیگر اساتذہ اور طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیم و تربیت کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھاتے رہیں گے۔
Comments
Post a Comment