تلنگانہ دسویں جماعت کے نتائج 2026 جاری،طلباء وطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


حیدرآباد دکن 29/ اپریل( نمائندہ ) ریاست تلنگانہ میں دسویں جماعت (SSC) کے نتائج 2026 جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان نتائج کو ریاستی وزیرِ تعلیم نے جاری کیا۔ اس سال نتائج میں مجموعی طور پر بہتری دیکھی گئی ہے۔
ان نتائج میں 95.15٪ طلبہ کامیاب ہوئے۔
کل 5,26,166 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے تقریباً 4,97,312 طلبہ کامیاب ہوئے۔ تفصیلات کے 
 مطابق تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ ریاست کے وزیرِ تعلیم نے ان نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال مجموعی کامیابی کی شرح اضافہ ہوا 
لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 96.26 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 94.07 فیصد رہی۔ اس طرح لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔
یہ نتائج سرکاری طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 
 اس ماہ کی 30 تاریخ کو شام 5 بجے سے ریکاؤنٹنگ اور ری ویریفیکیشن کے لیے درخواست دینے کا موقع دیا جائے گا۔
5 جون سے 12 جون تک طلبہ ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان امتحانات کا آغاز 30 جون سے ہوگا اور 14 جولائی تک جاری رہیں گے۔ اسی طرح سے 
ریاست بھر میں 5,713 اسکولوں میں 100 فیصد نتائج حاصل ہوئے۔ ان میں پرائیویٹ اسکولوں کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔
ملگو ضلع میں سب سے زیادہ 99.23 فیصد نتائج ریکارڈ ہوئے، جبکہ حیدرآباد ضلع میں 89.23 فیصد نتائج رہے۔
اسی طرح سماجی فلاحی رہائشی اسکولوں میں 99.10 فیصد نتائج آئے، قبائلی فلاحی اسکولوں میں 86.18 فیصد، ضلع پریشد اسکولوں میں 93.53 فیصد، ماڈل اسکولوں میں 97.83 فیصد، کے جی بی وی (KGBV) میں 98 فیصد اور پرائیویٹ اسکولوں میں 95.81 فیصد نتائج درج کیے گئے۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔