محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جناب کنپن کے تہنیتی پیغام کے ساتھ سبکدوش ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب۔
تملناڈو (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) تاریخ: 29 اپریل 2026 ویلور اردو سرکل کے اسکولوں میں تعلیمی سال 2025-2026 کے دوران سبکدوش ہونے والے اساتذہ اور ریاستی ایوارڈ یافتہ اسکولوں کے اساتذہ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب آج بروز بدھ 29 اپریل 2026 کو صبح 10 بجے گڈی یاتھم روٹری سنگھ عمارت میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام ویلور اردو سرکل کے تمام اسکولوں کے اساتذہ کی جانب سے کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع ابتدائی تعلیمی افسر جناب کیساون کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کا اختتام محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جناب سا کناپن کے تہنیتی پیغام کے ساتھ عمل میں آیا۔
تقریب میں اساتذہ کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سا کننپپن کے تھنیتی پیغام کے ساتھ سبکدوش ہونے والا اساتذہ کہ اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد
Comments
Post a Comment