انتیس (29) سالہ تدریسی مدت باد صبا کا ایک جھونکا: پروفیسر حامد اشرف۔


انتیس (29)سالہ تدریسی مدت باد صبا کا ایک جھونکا: پروفیسر حامد اشرف۔

(اودگیر) زندگی کرائے کا گھر ہے. کوئی کرایہ دے کے جاتا ہے اور کسی پر کرایہ قرض ہو جاتا ہے. کوشش کریں کہ کرایہ ہم پر قرض نہ ہو. ان خیالات کا اظہار پروفیسر حامد اشر ف اپنی وداعی تقریب کےموقع پر کر رہے تھے جو مہاراشٹر اودےگری کالج اودگیرمیں یو جی. پی جی. اور پی ایچ.ڈی کے طلبہ و طالبات نے منعقد کی تھی. موصوف نے بتایا کہ ان کی 29 سالہ تدریسی زندگی کا وقفہ باد صبح کے ایک جھونکے کی طرح گزر گیا. 
 تقریب کا آغاز ہاشمی سید زبیر کی تلاوت قران پاک سے ہوا. 

سیدہ صافیہ نے مترنم نعت شریف پیش کی. بعد ازاں پروفیسر حامد اشرف اور مہمانان کی بکثرت گل پوشی ہوی پھر تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا.طلبہ و طالبات میں پٹھان آسیہ' پٹھان ارشاد' تمبولی رضیہ 'شیخ نصرت اور شعبہ اردو کی جزوقتی پروفیسرس ڈاکٹر زیتون بانو قریشی اور جہاں آرا قریشی نے کافی جذباتی تقاریر پیش کیں. اسی طرح پی ایچ ڈی اسکالرس میں سمیرا گلنار ' فارحہ تنویر نے الوداعی تقریب کی مناسبت سے اپنےرہنما کی خدمت میں خراج پیش کیا جبکہ پروفیسر موصوف کے پروفیسر شاگردوں میں ڈاکٹر جاگیردار عذرا شیریں(اردھاپور) ڈاکٹر محمد منہاج الدین (بیدر)ڈاکٹر شیخ محمد صابر(اودگیر) اور شیخ سلمی (لاتور) نے کافی رقت انگیز تاثرات پیش کیے.مہمان مقرر پروفیسر کارخانے نےیہ بتایا کہ حقیقی دولت مند انسان وہ ہے جس کے شاگرد اس کی محبت اپنے دل میں رکھتے ہیں. دوسرےمہمان مقرر مرزا وحید علی نے پروفیسر حامد اشرف کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا. صدر جلسہ ڈاکٹر راج کمار مسکے نےکالج کے ماضی وحال پر تبصرہ کیا اور مستقبل میں بھی پروفیسر اشرف کو کالج سے گاہے ماہے تعلق رکھنے کی تلقین کی. اسٹیج پر پروفیسر ایس این لانڈ گے پروفیسر محترمہ شفیقہ انصاری جناب رحمت اللہ قادری اور نیورو سیکاٹرسٹ ڈاکٹر عبدالرافع مقتدر بیگ(گلبرگہ) موجود تھے. نظامت کی کاروائی قریشی محمد ارسلان اورہاشمی سید زبیر نے بحسن و خوبی انجام دی. تقریب ہذا میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود رہی.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔