مہاراشٹر اردو اکیڈمی کے چیئرمین سید حسین اختر کا رئیس ہائی اسکول میں پُرتپاک استقبال۔
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) شہر کے معروف تعلیمی ادارے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین سید حَسین اخترصاحب بدھ 29 اپریل 2026 کو تشریف لائے۔ ادارہ کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے معزز مہمان کا شال اور گلدستہ پیش کرکے پُرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن، رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے چیئرمین نوح خلیل پٹیل، مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایگزیکٹو آفیسر و سپرنٹنڈنٹ سید شعیب ہاشمی، نیز عرفان برڈی، ایم مبین، پرنسپل ساجد صدیقی، عبدالعزیز انصاری اور صادق انصاری سمیت دیگر معززین موجود تھے۔واضح رہے کہ سید حسین اختر اور سید شعیب ہاشمی بھیونڈی میں اکیڈمی کی جانب سے مجوزہ ڈرامہ فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورتی نشست کے لیے تشریف لائے تھے۔ اس دوران انہوں نے مختلف اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ سے ملاقات کرکے پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments
Post a Comment