میلوِشَارم میونسپل کمشنر جناب کو۔ پَلَنی صاحب کی سبکدوشی کے موقع پر ایک شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد۔
میلو شارم (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) میلوِشَارم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسوسی ایشن کے دفتر میں میلوِشَارم شہر کی ترقی اور فلاح کے لیے انتھک محنت کرنے والے اور عوام کی مختلف ضروریات و مطالبات کو پورا کرتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دینے والے معزز میلوِشَارم میونسپل کمشنر جناب کو۔ پَلَنی B.Sc. صاحب کی سبکدوشی کے موقع پر ایک شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر جناب کے۔ محمد ایوب صاحب نے کی۔ بطورِ مہمانانِ خصوصی، میلوِشَارم اہلِ سنت لبابین جماعت کے متولیان جناب باکتنی عرفان احمد صاحب، جناب مولانا گرامنی محمد عامر صاحب، جناب گرامنی احمد جمال صاحب اور جناب سوکار ارشاد احمد صاحب نے شرکت کی۔
تمام معزز مہمانوں نے میونسپل کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شال اوڑھا کر تہنیت پیش کی اور ان کی گرانقدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کہ وہ نشاط احمد اور اراکین بھی موجود تھے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment