سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام این ایس ایس اسپیشل سالانہ کیمپ کا اختتامی جلسہ کا کامیاب انعقاد۔


وجئے پور : (راست) سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور و کرناٹکا اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور کے زیر اہتمام کستوری کالونی وجئے پور میں این ایس ایس اسپیشل سالانہ کیمپ کا اختتامی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب پروفیسر عظمیٰ ستیکر شعبہ ای سی ای سیکیاب انجنئیرنگ کالج وجئےپور نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ اس ہفت روزہ کیمپ میں آپ لوگوں نے کستوری کالونی کی عوام کی خدمت کی ہے اور ان لوگوں صفائی کے متعلق آگاہی کا کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ہم صفائی کی ابتدا اگر اپنے گھر سے کریں گے تو این ایس ایس کا کام آسان ہوگا، یہ سماجی خدمات کا بہترین پلاٹ فارم ہے . اس جلسہ کے دوسرے مہمانان خصوصی اختر حسین مجاور نے کستوری کالونی میں کیمپ رکھنے پر شکریہ ادا کیا.اس جلسہ کے صدر ڈاکٹر ایچ کے یڈہلی، پرنسپل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ این ایس ایس سے طلبہ کو معاشرے کے مسائل اور زمینی حقائق کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے اس کے علاوہ دوسروں کی مدد کرنے اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے کام کرنے سے ہمدردی کا احساس پیدا ہوتا ہے اس این ایس ایس کیمپ کو کامیاب بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس جلسہ کا آغاز اسما ناگردینی کی قرآت کلام پاک سے ہوا اور بھگوت گیتا کے شلوک پرتھوی اور ودیا نے پیش کیا، اوراین ایس ایس کے گیت کو سونالی گروپ نے پیش کیا، پروفیسر میگھا وجرمٹی نے خیر مقدمی و تعارفی کلمات ادا کئے، نظیفہ یقین، نازنین افروزہ، بھاؤنا، سونالی ہادی منی نے این ایس ایس کیمپ کے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے، این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار نے این ایس ایس کے مقاصد پر روشنی ڈالی، ڈاکٹر محمد سمیع الدین ،این ایس ایس آفیسر نے شکریہ ادا کیا، صغریٰ پٹیل نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، اس جلسہ میں پروفیسر ایس ایچ کاکھنڈکی، پروفیسر محمد حسن باگلکوٹ، ڈاکٹر ملیکا ارجن میتری، پروفیسر حسن قادری، ڈاکٹر ایل آئی نداف، پروفیسر شری دیوی ارکیری، پروفیسر ودیا وتی بینور، طالبات کی جنرل سیکریٹری افشاں سانگلیکر کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور کثیر تعداد میں میں طالبات موجود رہے. کستوری کالونی میں ہفت روزہ این ایس ایس اسپیشل کیمپ بائیس اپریل تا اٹھائیس اپریل دو ہزار چھبیس منعقد کردہ کیمپ کی روداد کجھ اس طرح ہے پہلے دن افتتاحی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کے مہمانان خصوصی حافط خالد پٹیل امام طور مسجد کستوری کالونی،جناب محبوب والیکر سیکریٹری مسجد طور وجئے پور تھے، صدارت ڈاکٹر ایچ کے یڈہلی، پرنسپل ،سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے کی. دوسرے روز کستوری کالونی میں صاف صفائی کا کام کیا گیا اور بچوں کے ناخن کانٹے گئے، پروفیسر بھاگیہ شری دیپک پرنسپل سیبا کالج نے خصوصی لیکچر بعنوان خواتین کو با اختیار بنانا پر دیا جس کی صدارت پروفیسر امبرین صبا ملا نے کی. تیسرے روز ایچ آئی وی ایڈس ریالی کستوری کالونی میں نکالی گئی ، اور پروفیسر سحانہ پٹھان سیبا کالج نے خصوصی لیکچر بعنوان خواتین اور ڈیجیٹل لیٹریسی پر دیا جس کی صدارت پروفیسر شبینہ پٹیل نے کی. چوتھے روز مفت ہیلتھ چیک اپ و مفت دوائی کیمپ رکھا گیا جس سے تقریباً سو مریضوں نے استفادہ کیا سیکیاب لقمان یونانی میڈیکل کالج وجئےپور کے ڈاکٹرس نے مریضوں کو صحیح مشوروں سے نوازا، پانچویں روز ایچ آئی وی ایڈس ریالی نکالی گئی اور ، ڈاکٹر نکہت کوثر انعامدار سیکیاب لقمان یونانی میڈیکل کالج وجئےپور نے خصوصی لیکچر بعنوان غذا اور صحت پر دیا جس کی صدارت پروفیسر امبرین صبا ملا نے کی. چھٹواں روز پاک صفائی کے علاوہ بچوں اور بڈھوں کے ناخن کاٹنے کا کام کیا گیا.پروفیسر محبوب سوتار سیکیاب نرسنگ کالج نے خصوصی لیکچر بعنوان خواتین اور دماغی صحت پر دیا، جس کی صدارت پروفیسر ودیا وتی بینور نے کی. اس طرح یہ ہفت روزہ کیمپ کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔