محلہ فیض پورہ کی جانب سے عبدالسلیم صدر مدرس کاوداعیہ،وزیربلدیہ اور حج رحیم خان نے 8/جماعتیں تعمیر کرنے کاوعدہ کیا۔


بیدر۔ 29/اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب عبدالسلیم صدر مدرس سرکاری اردو/انگریزی ہائیرپرائمری اسکول فیض پورہ بیدر 30/اپریل کو اپنی ملازمت سے پوری طرح رخصت ہوں گے۔ اس موقع پر 28/اپریل کی شب ایک تقریب فیض پورہ سرکاری اردو اسکول میں منعقد ہوئی جہاں جناب عبدالسلیم صدرمدرس کو اہل محلہ(اولیائے طلبہ وطالبات) نے وداع کیا۔ ان کی خدمات کی ستائش کی۔ اس تقریب میں کارپوریٹر محمد اعظم خان شریک رہے۔ لیکن اس سے بڑھ کر وزیر بلدیہ اور حج جناب رحیم خان نے شرکت کی۔جناب رحیم خان نے عبدالسلیم صدر مدرس کے وداعیہ کو ایک اچھے صدر مدرس کا وداعیہ قرار دیا۔اس موقع پر جناب اعظم خان نے وزیربلدیہ اور حج کو بتایاکہ اسی اسکول میں این جی اوز کے توسط سے ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائن سکھاتے ہوئے 300خواتین کی جناب عبدالسلیم صاحب نے کاروباری مدد کی۔ آج اس میں سے کئی ایک خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔ جناب عبدالسلیم صاحب صدر مدرس نے وزیر بلدیہ اور حج کو بتایاکہ اس اسکول میں اردو طلبہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہاں اول تاہفتم اردو میڈیم اور اول تاششم انگریزی میڈیم تعلیم دی جاتی ہے۔ جس کے لئے صرف 5کلاسیں ہیں۔ جب کہ جملہ 13جماعتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اہل محلہ خصوصاًخواتین نے بھی عبدالسلیم صاحب کے مطالبہ کی پرزور تائید کی۔ وزیر بلدیہ جناب رحیم خان نے فیض پورہ والوں سے وعدہ کیاکہ وہ 8جماعتیں تعمیر کرنے کے لئے بجٹ میں تجویز رکھیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔