ڈپٹی کمشنر شلپا شرما کے ہاتھوں حمید اللہ انگلش میڈیم ہائی اسکول منگلگی کے طالب علم محمد خسرو الدین کو شاندار کامیابی پر اعزاز۔
بیدر، 29 اپریل (نامہ نگار) شاہین آڈیٹوریم ہال واقع شاہین نگر شاہ پور گیٹ بیدر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں حمید اللہ انگلش میڈیم ہائی اسکول منگلگی کے ہونہار طالب علم محمد خسرو الدین قادری کو نمایاں تعلیمی کامیابی پر گلپوشی، میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ڈپٹی کمشنر بیدر محترمہ شلپا شرما کی جانب سے رواں تعلیمی سال کے دہم بورڈ امتحانات میں مثالی نتائج حاصل کرنے پر دیا گیا۔ محمد خسرو الدین نے ریاست کرناٹک میں پانچواں رینک، ضلع بیدر میں دوسرا رینک جبکہ تعلقہ ہمنآباد اور تعلقہ چٹگوپہ میں پہلا رینک حاصل کر کے ایک منفرد شناخت قائم کی۔ اس موقع پر اسکول کی سکریٹری و ایڈمنسٹریٹر محترمہ شرین قادری میڈم کی بھی گلپوشی کی گئی اور انہیں مومنٹو پیش کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ڈی پی آئی جناب سریش، سجادہ نشین جناب عظیم اللہ قادری (صدر ادارہ)، بی ای او جناب وینکٹیش، جناب عبدالقدیر (چیئرمین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، شاہین ادارہ جات بیدر) سمیت دیگر معززینِ ضلع موجود تھے جنہوں نے طالب علم کو مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment