ڈاکٹر شمس الدین چودھری کی تصنیف۔۔”ضلع گلبرگہ میں اردو ادب و صحافت“: پر ایک نظر۔۔۔ ازقلم : واجد اختر صدیقی - گلبرگہ کرنا ٹک۔
ڈاکٹر شمس الدین چودھری کی تصنیف۔۔ ”ضلع گلبرگہ میں اردو ادب و صحافت“: پر ایک نظر۔۔ ازقلم : واجد اختر صدیقی - گلبرگہ کرنا ٹک۔ (9739501549) Email:wajidakhtar4444@gmail.com ڈاکٹر شمس الدین چودھری ہمارے عہد کے ایک سنجیدہ فکر کے حامل محقق ہیں۔ ان کی پہلی محققانہ کاوش سن 2025میں ”ضلع گلبرگہ میں اردو ادب و صحافت“کے عنوان سے منظر عام پر آئی ہے۔ دراصل یہ کتاب ان کے پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالے ”ضلع گلبرگہ میں اردو زبان و ادب کے ارتقاء کا جائزہ“کی تلخیص ہے۔ جسکو موصوف نے”ضلع گلبرگہ میں اردو ادب و صحافت: ما بعد آزادی تا 1992 ء تک“کے عنوان سے شائع کیا ہے۔ زیر ِنگاہ ان کی یہ تصنیف گلبرگہ میں اردو ادب کا ارتقاء اور صحافت پر ایک سنجیدہ فکری دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ کسی بھی علاقے کی ادبی تاریخ و صورت حال کا جائزہ دراصل اس علاقے کی تہذیبی، ثقافتی و سماجی تاریخ کا آئینہ دار ہوتی ہے۔ ادب کو ہم صرف تخلیقی اظہار تک محدود نہیں کر سکتے بلکہ ادب اپنے عہد کے شعور کو اجاگر کرنے کا کام کرتا ہے۔ ضلع گلبرگہ اس اعتبار سے کا فی زرخیز ہے۔ یہاں صرف اردو زبان فروغ نہیں پا...