بھارت کی آزادی میں مسلمانوں کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے جماعتِ اسلامی ہند جلگاؤں کا اہم تعلیمی اقدام۔۔۔تحریری، تقریری و کوئز مقابلوں کی شہری سطح پر اختتامی تقریب منعقد۔


جلگاؤں، 29 جنوری 2026 : جماعتِ اسلامی ہند ضلع جلگاؤں کے زیرِ اہتمام “بھارت کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار” کے عنوان سے شہر کی مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے تحریری اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کی اختتامی اور انعامی تقریب اقرار تھیم کالج کے موتی والا ہال میں منعقد ہوئی۔
اس پروگرام کی صدارت جماعتِ اسلامی ہند ضلع جلگاؤں کے ضلعی امیر جناب سہیل شیخ صاحب نے فرمائی۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر جناب اعجاز ملک صاحب، شیخ عبداللہ سر، مفتی ابوذر، عفیفہ میڈم، محترمہ نسرین باجی اور خورشید باجی سمیت شہر کے مختلف سنجیدہ افراد و ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہر کی مختلف اسکولوں سے بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے اپنے اساتذہ اور سرپرستوں کے ساتھ شرکت کی، جس سے پروگرام کی علمی و تعلیمی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں کا انعقاد دو مراحل میں کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں اسکولی سطح پر تقریری و کوئز مقابلے منعقد ہوئے، جن میں ہر اسکول سے اوّل، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں ان منتخب طلبہ نے شہری سطح پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کی، جس کے بعد شہری سطح پر اوّل، دوئم اور سوئم انعامات کا اعلان کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ہر اسکول میں اوّل، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی خوبصورت ٹرافیوں اور اسناد و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کی تحریکِ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں اور خدمات کو نئی نسل تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے تعلیمی و فکری پروگرام طلبہ میں تاریخی شعور بیدار کرنے، مطالعہ و تحقیق کی عادت پیدا کرنے اور مثبت فکری نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اعجاز ملک صاحب نے اپنی گفتگو میں مسلمانوں کے تاریخی واقعات کی جانب توجہ دلائی ۔
جبکہ مفتی ابوذر قاسمی نے تاریخ میں مسلمانوں کی قربانیوں پر سیر حاصل گفتگو کی ۔
آخر میں صدرِ اجلاس جناب سہیل امیر شیخ صاحب نے تمام اساتذہ، سرپرستوں، طلبہ و طالبات اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تعلیمی و فکری پروگرام جاری رہیں گے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جہاں جماعت اسلامی ہند اور ان کی زیلی تنظیموں نے اپنا کردار ادا کیا وہی مختلف سکولوں کے اساتذہ طلباء اور سرپرستوں نے بھی بڑھ چڑھ کر پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ