مسلم شاہ چھپر بند فقیر سماج سدھارک منڈل کے جلگاؤں ضلع و شہر صدرو کے انتخابات۔


جلگاؤں ( شاہ اعجاز گلاب) آل انڈیا "مسلم شاہ چھپر بند فقیر سماج سدھارک منڈل"  کے قومی صدر الحاج اجمل شاہ نے تنظیم کے جلگاؤں ضلع صدر عہدے پر غلام معین شاہ تو جلگاؤں شھر کارپوریشن صدر کے عہدے پر راجو شاہ گلاب شاہ کو تقرری دیں اس موقع پر قومی صدر الحاج اجمل شاہ نے تنظیم کے زیر اہتمام برادری کے لیے کی گئی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے برادری کو ملنے والی سرکاری مراعات کا تذکرہ کرتے ہوئے برادری کو متحد ہوکر کام کرنے سے متعلق اور ماندہ کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کی بات کہی۔ نو منتخب صدور غلام معین سلیم شاہ ،و  راجو شاہ گلاب شاہ نے تنظیم کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر صدر شعبہ نشر و اشاعت شاہ اعجاز گلاب التمش شاہ، ایان، امان شاہ، رضوان شاہ ، سجاد شاہ، محسن شاہ، وغیرہ موجود تھے ۔‌

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ