ابھرتے ہوئے صحافی مفیض الرحمن عرف اے ٹی ایم کی تہنیت۔
بیدر۔ 30/جنوری (پریس نوٹ) اُبھرتے ہوئے صحافی جناب مفیض الرحمن عرف اے ٹی ایم نے آج بعدنمازجمعہ کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے صدراور اُردو صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری سے ملاقات کی اور اپنے نئے یوٹیوب چینل کے بارے میں بتایا۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدر ی نے یوٹیوب چینل اے ٹی ایم 24x7کی مسرت میں مفیض الرحمن کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر جناب سراج الحسن شادماں رکن کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر اور جناب سید عنایت الرحمن بنگلورموجود تھے۔جناب سید عنایت الرحمن نے مفیض الرحمن کو انگریزی ترجمہ قرآن اور میرؔبیدری کی دکنی شاعری کی کتا ب“دکنی دوم“انھیں تحفہ میں پیش کی۔جناب مفیض نے یوسف رحیم بیدری کی صحت کی بابت بھی معلومات حاصل کیں۔
Comments
Post a Comment