آئی پی ایس آفیسرکی مذہب کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت،ہیٹ کرائم کیخلاف قانون سازی ناگزیر،صدر و جنرل سیکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ کا بیان۔


 حیدرآباد31 جنوری(نمائندہ)مولانا سید شاہ احسان الدین صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء تلنگانہ وحافظ پیر خلیق احمد صابرصاحب جنرل سیکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کمشنر پولیس کریم نگر غوث عالم کیخلاف رکن اسمبلی حضور آباد کے توہین آمیز ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسیانتہائی بدبختانہ اور افسوسناک قرار دیا۔پریس نوٹ کے ذریعہ جاری کردہ بیان میں جمعیت علماء تلنگانہ کے دونوں ذمہ داروں نے کہا کہ ایک ذمہ دار عوامی نمائند ہ اور رکن قانون ساز اسمبلی کی جانب سے قانون کو نافذ کرنے والے  برسر خدمت آئی پی ایس عہدیدارکے مذہب کا حوالہ دیتے ہوئے آفیسر کے مذہب اور ذات کو نشانہ بناناانتہائی نامناسب اور قابل اعتراض ہے۔تعجب اس بات کا ہیکہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والیاس بیان کا نہ کسی جماعت یا ادارہ نے نوٹ لیا اور نہ ہی کسی قائداور رہنما نے اس کی مذمت کی۔بالفرض اگر ایسا بیان مسلمان کے علاوہ کسی دوسرے مذہب اور ذات کے خلاف دیا جاتا توتمام جماعتیں اور قائدین کے علاوہ میڈیا اور دیگر ادارے بھی میدان میں آجاتے چونکہ یہ بیان مسلمان آفیسر کے خلاف دیا گیا تو تمام کو سانپ سونگھ گیا ہے۔جمعیت کے قائدین نے کہا کہ آئے دن اس قسم کے نفرت انگیز بیانات سیاسی قائدین کا وطیرہ بن چکے ہیں۔ خاص طور پر فرقہ پرست قائدین اس قسم کی بیان بازی کے ذریعہ اپنی سیاسی روٹیاں سیکتے ہوئے پر امن ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔صدر جمعیت علماء تلنگانہ و جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اس قسم کی زہر افشانی، نفرت انگریزبیانات اور زہریلی تقاریرکے سدباب کیلئے جمعیت علمائکا دیرینہ مطالبہ رہاکہ نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف قانون سازی کی جائے اور ہیٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کیجائیچا ہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔صحافتی بیان میں مزید کہا گیا کہ جب ایک مسلم آئی پی ایس عہدیدار کیخلاف اس طرح نفرت پر مبنی جرم کا ارتکاب کیا جارہا ہے تو پھر عام مسلمانوں کا کیا حال ہوگا۔انہوں نے رکن اسمبلی کے خلاف بھی سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ