دینی درسگاہ مدرسہ معھد انوارالقرآن کا سالانہ جلسہ، دستار بندی و اسلامی نمائش کا انعقاد، عمل میں آئیگا۔


بیدر : 30/ جنوری(نامہ نگار) بیدر کی قدیم دینی درسگاہ معھد انورالقرآن شاخ جامعہ نظامیہ فیض پورہ بیدر کے زیر اہتمام مورخہ،یکم فروری،2026 مطابق 12شعبان المظم بروز اتوار صبح 10بجے تا دوپہر 3 بجے بمقام کے اے ایف مالی فنکشن ہال،فیض پورہ بیدر میں ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ منعقد ہوگا۔جس میں حافظ قرآن کی دستار بندی و عطائے خلعت اور اسلامی نمائش(Exhibition) (انسانی جسم اور خالق کی پہچان)کے عنوان پر مدرسہ ہذا میں زیر تعلیم طلبا و طالبات اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے۔ 
اس عظیم الشان بامقصد جلسہ دستار بندی کی نگرانی پیر طریقت حضرت سید شاہ حسین حسینی العروف پاشاہ حسینی قادری بخاری سجادہ نشین آستانہ بخاریہ ہمناآباد فرمائنگے۔حافظ و قاری محمد اسمٰعیل استاد معھدانورالقرآن کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔ مدرسہ ہذا کے طلباء حمد،نعت اور منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔حضرت مولانا مفتی شاہ محمد خواجہ معین الدین نظامی بخاری بانی و ناظم معھد انوارالقرآن بیدرکی سرپرستی میں جناب حافظ و قاری نذیر احمد شرفی استاد معھد انوار القرآن،مولانا سید خلیل اللہ حسینی استاد مدرسہ ہذا،حافظ و قاری سید اسمٰعیل، مولاناحافظ و قاری محمد ٹیپو سلطا نظامی استاد مدرسہ ہذا،اساتذہ،وطلباء نے اس بابرکت جلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت فرماکر مدرسہ کے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزا ئی فرمائیں۔مولانا مفتی شاہ محمد خواجہ معین الدین نظامی بخاری کی دعا کے بعد جلسہ اختتام پذیر ہوگا۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ