نگاہیں جن کی جم جاتی ہیں زمانۂ مستقبل پر۔۔۔آئیٹا جلگاؤں کا دہم جماعت کے طلبہ کے لئے امتحانی زاویہ سے رہنمائی کیمپ کا شاندار انعقاد۔۔اردو اکیڈمی ایوارڈ یافتگان کا خصوصی استقبال کیا گیا۔۔


جلگاؤں (شیخ زیان احمد) ہمارے طلبہ آنے والے دور میں نہ صرف ملک کے معمار بلکہ قوم وملّت لئے کامیابی کی روشن دلیل ہیں۔ ان کی صحیح سمت میں ہر اعتبار سے رہنمائی وقت کی عین پکار ہے۔ لہذا آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) کی مختلف اکائیاں اپنے مقام پر اساتذہ کے ساتھ طلبہ کی خصوصی طور پر رہنمائی کرتی ہیں۔ اسی طرح آئیٹا جلگاؤں شاخ کی جانب سے ہر سال دہم جماعت کے طلبہ کے لئے امتحانی زاویہ سے رہنمائی کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ امسال "نگاہیں جن کی جم جاتی ہیں زمانۂ مستقبل پر۔۔۔۔۔" اس عنوان سے یہ کیمپ شہر کی قدیم درس گاہ اور مادرِ علمی اینگلو اردو ہائی اسکول کے شاندار اے سی ہال میں منعقد کیا گیا۔ جہاں شہر کی کل ۱۲ ہائی اسکولس کے ۱۲۰ طلبہ کو ماہر اساتذہ نے بذریعہ پروجیکٹر نصاب کے علاوہ کم وقت میں زیادہ نشانات کیسے حاصل ہوسکتے ہیں؟ طلبہ عمومی طور پر کونسی غلطیاں کرتے اور ان سے کیسے بچیں؟ وغیرہ باتوں پر رہنمائی کی۔ ان اساتذہ میں کاشف انجم سر ( ریاضی ،اقراء شاہین اسکول)، مسفرہ میڈم (انگریزی ، ملّت ہائی اسکول)، وسیم حمید سر (مراٹھی، ملّت ہائی اسکول)، اشتیاق سر (سائنس دوّم، اقراء پبلک اسکول) اور محمد عتیق سر (سائنس اوّل، آکوٹ) شامل ہیں۔ کیمپ کے بعد اختتامی پروگرام رکھا گیا جس کی صدارت انجمن تعلیم المسلمین کے صدر اعجاز ملک صاحب نے فرمائی۔ کیمپ کے اغراض و مقاصد آئیٹا کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری ساجد اختر سر نے پیش کئے۔ آئیٹا کے ضلعی صدر جانثار اختر سر نے مہمانان کا تعارف و استقبال کیا۔
سابق صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم نے وقت کی قلّت اور مستقبل میں بحیثیت مسلم ہماری ذمہ داری کی طرف طلبہ کی توجہ مبذول کروائی۔ سابق سوپروائزر سید رفیق پٹوے سر نے بھی طلبہ کو اسلامی حدود کا پاس و لحاظ رکھ کر ترقی کے زینے چڑھنے پر زور دیا۔ پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو آئیٹا مہاراشٹر کے صدر محمد عتیق صاحب نے طلبہ سے کیمپ کے تھِم ٹائیٹل پر خطاب کیا۔نیز آئیٹا جلگاؤں کی کوششوں کو سراہا۔
اعجاز ملک صاحب نے صدارتی خطاب میں طلبہ کو مطالعہ میں غرق ہو جانے کی تلقین کی۔اسٹیج پر ڈاکٹر عبداللہ سر، مہیش پاٹل صاحب وغیرہ موجود تھے۔ گزشتہ دنوں ممبئی میں سہہ روزہ پروقار تقاریب میں شہر جلگاؤں کے مختلف اساتذہ کو مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے نقد، ٹرافی اور اسناد سے نوازہ گیا۔ ان میں صحافت کے لئے علی انجم رضوی سر، مشتاق کریمی سر، ڈرائینگ کی اردو بک کے لئے اینگلو اسکول، جلگاؤں کے شریف خان سر، اور ممبئی میں تدریس انجام دے رہے جواں سال افسانہ نگار وسیم عقیل شاہ شامل ہیں ان تمام کا آئیٹا جلگاؤں کی جانب سے خصوصی اعزاز کیا گیا۔آئیٹا جلگاؤں کے سیکریٹری آصف ہارون سر نے نظامت کے فرائض بخوبی سرانجام دیئے وہیں جلگاؤں یونٹ کے صدر زبیر موسی سر نے حاضرین کے لئے کلمات تشکر پیش کئے۔اخیر میں تمام طلبہ و حاضرین کے لئے ظہرانے کا خاص اہتمام کیا گیا۔امید ہے کہ ان طلبہ میں سے ہی کوئی جلگاؤں شہر اور ضلع کا نام روشن کرے گا۔کیمپ کی کامیابی کے لئے فرحت میڈم ، تنظیم میڈم، رفیق محمد خان سر، التمش سر، تبریز اسلم سر، ساجد خان سر، صدر مدرس اشفاق شیخ سر و دیگر نے محنت کی۔
تصاویر میں :
کیمپ اعزاز یافتگان کے مہمانان اور ساتھ آئیٹا جلگاؤں کی ٹیم ، صدارتی خطاب کرتے ہوئے اعجاز ملک صاحب، اور کیمپ میں شریک طالبات کے ساتھ یادگار کلک

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ