ایشور کھنڈرے کے مہاسبھا کے قومی صدر منتخب ہونے پر اظہار ِ مسرت۔


 بیدر۔ 30/جنوری (پریس نوٹ)محکمہ جنگلات وماحولیات کے وزیرمسٹر ایشور کھنڈرے کو آل انڈیا ویر شیوا لنگایت مہاسبھا کے نئے قومی صدر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب کئے جانے پر مہاراشٹر کی مشہور نیلنگہ درگاہ کے مہتمم سجادہ نشین سید شاہ حیدر ولی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایشور کھنڈرے دراصل ریاست کرناٹک کے بااثر لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ وہ سیکولر اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے پاس تمام ذاتوں اور نسلوں کی برادریوں کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت ہے۔ لہٰذا یہ بہت مناسب ہے کہ ویرشیوا لنگایت برادری نے انہیں قومی صدر منتخب کیا ہے جس پرمیں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔ موصوف نے بتایاکہ ایشور کھنڈرے ایک وژنری لیڈر ہیں۔ پورے کرناٹک میں ان کے اپنے حامیوں اور مداحوں کا ایک گروپ ہے جس کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں انہیں کئی اعلیٰ عہدوں سے نوازا جائے گا۔ ایشور کھنڈرے نے حال ہی میں بسواکلیان میں منعقدہ صوفی سنت کانفرنس کی بے مثال کامیابی کے لیے تعاون کیاتھا۔ جناب حیدرولی نے کھل کر ایشور کھنڈرے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس کی وجہ سے کانفرنس کے لیے ایک نئی تاریخ لکھنا ممکن ہوا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ شری ایشور کھنڈرے بسوا ناڈو کی بسوا روایت کو جاری رکھیں گے اور اس ریاست میں اتحاد کو آگے بڑھائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ