آل انڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف ٹیچرس آرگنائزیشنس (اے آئی آئی جے اے سی ٹی او) کا چلو دہلی ' چلو پارلیمنٹ پروگرام اے آئی آئی ٹی اے کی تائید۔


ظہیرآباد ۔30/جنوری (نمائندہ) آئیٹا پرنٹ میڈیا سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ محمد معین الدین کی اطلاع کے بموجب آل انڈیا جوائینٹ ایکشن کمیٹی آف ٹیچرس آرگنائزشنس ( جوکہ پورے ملک کی سطح پر تمام اساتذہ تنظیموں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ) کی جانب سے ٹیچرس اہلیتی امتحان (TET) کو لاذمی قرار دینے کی مخالفت ' CPS اسکیم کو ختم کرتے ہوئے OPS کو لاگو کرنا اوردیگر مسائل کے ضمن میں چلو دہلی ' چلو پارلیمنٹ کا احتجاجی پروگرام 5 /فروری 2026 کو جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک رکھا گیا ہے ' جسکی AIITA بھی بھرپور تائید کررہی ہے ۔ جس کے لیے آج PRTU بھون حیدرآباد میں ایک تشہیری پوسٹر کا اجراء عمل میں آیا جس میں ریاستی صدر و سکریٹری بھی موجود تھے ۔ اس ضمن میں قومی صدر آئیٹاجناب شیخ عبدالرحیم نے تمام ہی ریاستوں سے آئیٹا سے منسلک اور دیگر اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ TET کے لزوم کی برخاستگی کے اس اہم ترین مطالبہ کے لئے پارلمینٹ مارچ میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔ ریاستی صدر میر ممتاز علی اور سکریٹری عبدالمجیب نے بھی ریاست کے سبھی اساتذہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ان مطالبات کو منوانے کے لیے اس پروگرام کا حصہ بنیں۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ