دگوال میں انعامدار محلہ مسلم قبرستان، عیدگاہ کمیٹی کی تشکیل۔۔


 ظہیرآباد/کوہیر 31 جنوری(نمائندہ) کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں انعامدار محلہ مسلم قبرستان اور عیدگاہ کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب کمیٹی صدر محمد جاوید احمد نے بتایا کہ کل بعد نماز جمعہ جامع مسجد دگوال میں ایک بیٹھک میں رائے مشورے کے بعد متفقہ طور مسلم قبرستان اور عیدگاہ کے انتظامات کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔جس محمد جاوید احمد کو صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔نائب صدر محمد مدثر احمد، جنرل سکریٹری محمد عظیم الدین، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم، محمد امجد خزانچی، ممبران میں محمد یونس بھنڈاری، محمد جلال الدین، محمد سلیم، محمد عبدالخالق،محمد شاہد، غلام مسعود احمد جیسے افراد شامل ہیں اس موقع صدر محمد جاوید احمد نے لوگوں سے کہا کہ مجھے جو خدمت کا موقع دیا گیا ہے پوری دیانت داری کے ساتھ قبرستان عیدگاہ، کے انتظامات کو عمل میں لانے کی کوشش کرونگا۔واضح رھےکہ نئی تشکیل شدہ کمیٹی کا رجسٹریشن بھی عمل میں لایا گیا۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ