تاندل واڑی تشدد کیس میں اے۔ پی- سی۔ آر۔ کے وفد کی ضلع سپر ٹینڈن آف پولیس جلگاؤں سےملاقات۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اسوسیشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس۔ (APCR) کے ایک وفد نے آج ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SP) سے ملاقات کی اور انہیں ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیا۔ اس کے ذریعے جلگاؤں ضلع کی تحصیل فیضپور کے گاؤں تاندل واڑی ضلع جلگاؤں میں پیش آئے حالیہ پرتشدد واقعے پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا گیا۔ گذشتہ دنوں تاندل واڑی میں دو مسلم نوجوانوں، جلیل اور شبیر قریشی کو بے رحمی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور ان کی سخت پٹائی کی گئی۔ اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے۔
وفد کے مطالبات : 
ایس پی کو پیش کیے گئے میمورنڈم میں اے پی سی آر نے درج ذیل مطالبات کیے ہیں کہ  واقعے میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف فوری طور پر (FIR) درج کی جائے۔ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت حملہ آوروں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔
 پولیس انتظامیہ اس پورے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرے۔ ایسے عناصر پر لگام کسی جائے جو معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔اس موقع پر اے پی سی آر کے وفد میں عبداللہ شیخ(امیر مقامی جماعت اسلامی جلگاؤں) حفیظ خان(APCR ضلعی ذمّہ دار، عارف دیشمکھ (APCR مقامی ذمّدار)، یوسف شیخ اور تاج الدین شیخ سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 
وفد نے واضح کیا کہ اس طرح کے انسانیت سوز واقعات قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور تنظیم متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ