لیبر کوڈز منسوخ نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں 12 فروری کو ہڑتال کی جائےگی، پیرمل فارما کیمیکل کمپنی میٹنگ میں،، کامریڈ چوکا رامولو کا بیان۔


 ظہیرآباد 31/ جنوری(نمائندہ)ملک میں مرکزی حکومت مزدور دشمن پالیسیاں اپناتے ہوئے مزدوروں کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دے رہی ہے اور مزدوروں کو غلامانہ نظام میں دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے اور اسی کی ایک کڑی کے طور پر لیبر کوڈز سرمایہ داروں کے حق میں لائے گئے ہیں اور اگر لیبر کوڈز کو فوری طور پر منسوخ نہ کیا گیا تو مرکز کے خلاف سخت جدوجہد کی جائے گی، سی آئی ٹی یو کے ریاستی صدر کامریڈ چوکا رامولو نے کہا وہ 12 فروری کو لیبر کوڈ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں عام ہڑتال کی کال دے رہے ہیں اور انہوں نے مزدور طبقے سے اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
پیرمل فارما کیمیکل کمپنی میں کل شام ہڑتال کے سلسلے میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے۔ سی، آئی، ٹی، یو، کے صدر کامریڈ چوکا رامولو نے کہا کہ مرکزی حکومت مزدور مخالف پالیسیاں اپنا رہی ہے۔ اور مزدوروں کو سرمایہ داروں کا غلام بنا رہی ہے، اور لیبر قوانین کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور سرمایہ داروں کے لیے لیبر کوڈ لایا گیا ہے۔ سی آئی ٹی یو اور دیگر یونینیں مزدور دشمن پالیسیاں اپناتے ہوئے ملک بھر میں مرکزی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں اور اسی کے ایک حصے کے طور پر 12 ملک گیر ہڑتالیں کی جائیں گی، اور مزدوروں سے اس میں بڑے پیمانے پر شرکت کرنے اور ہڑتال کامیاب بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پروگرام میں سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر بیرم ملیش، اسسٹنٹ سکریٹری ایس مہیپال، مرکزی جنرل سکریٹری نرسیا، قائدین سوریہ کانت، نرسمہا ریڈی، ناگننا، عظیم، پربھو، اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ