جلگاؤں شہر اُردو کیندر اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کی تعلیمی کانفرنس میں اجیت دادا کو خراجِ عقیدت۔

جلگاؤں شہر اُردو کیندر اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کی تعلیمی کانفرنس میں اجیت دادا کو خراجِ عقیدت۔
جلگاؤں: جلگاؤں شہر گروپ اُردو کیندر 10، مہرون اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کے۔ کے۔ موتی والا سیمینار ہال میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس میں مرحوم اجیت دادا کو پُراثر انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس کے آغاز میں موجود تمام اساتذہ، سادن کیندر کے افسران اور تعلیمی میدان کی معزز شخصیات نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مرحوم کی پاکیزہ یادوں کو خراج پیش کیا۔
اس موقع پر اجیت دادا کی جانب سے سماج اور تعلیمی شعبے کے لیے انجام دی گئی گراں قدر خدمات، ان کی خدمت خلق کی سوچ اور رہنمائی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ان کے کام سے بے شمار اساتذہ اور طلبہ کو رہنمائی اور ترغیب حاصل ہوئی ہے۔
اس پروگرام میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبد الکریم سالار، انتظامی افسر خلیل شیخ، رئیس کالج بھونڈی کے پروفیسر ضیاء انصاری، گووند سنگھ یونیورسٹی، نئی دہلی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ممشاد، جناب قربان تڑوی، جناب نعیم شیخ، مشتاق کریمی سر اور کثیر تعداد میں اساتذہ کرام موجود تھے۔
پروگرام کے اختتام پر حاضرین نے اجیت دادا کے افکار پر عمل کرتے ہوئے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پرعزم رہنے کا عہد کیا۔ اس خراجِ عقیدت کے پروگرام کے باعث پورے ہال میں رنج و غم اور جذباتی فضا قائم رہی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ