بیدر میں آج اتوار کو سیمینار بعنوان”عہد بہمنی کا سیاسی، سماجی، ادبی وتہذیبی منظرنامہ“


بیدر۔ 31/جنوری (نامہ نگار)شہر بیدر کے مغل گارڈن فنکشن ہال میں آج یکم فروری 2026؁ء بروزاتوار صبح 10بجے سے5/بجے شام تک ایک روزہ سیمینار ”عہد بہمنی کا سیاسی، سماجی، ادبی وتہذیبی منظرنامہ“ شعبہ ء تحقیق وتصنیف، جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے منعقد کیاجارہاہے۔ جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق ڈین، اسکول آف ہیومانٹیس (School of Humanities)پروفیسر محمد نسیم الدین فریس صاحب کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ سیمینار کاافتتاح بدست جناب الحاج محمدرحیم خان صاحب معزز وزیر بلدی نظم ونسق اور حج،حکومت کرناٹک ہوگا۔ پروفیسر پرمیشور نائیک رجسٹرار بید ریونیورسٹی بیدر اور سکریڑی حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک جناب لبید شافی خطاب کریں گے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی، خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کلبرگی، سنٹرل یونیورسٹی کرناٹک کلبرگی، بیدر یونیورسٹی بیدر، سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد، انجمن ڈگری کالج بیجاپو روسکیاب ڈگری کالج بیجاپور سے تشریف لانے والے مقالہ نگاران عہد بہمنی کے مختلف عنوانات پر اپنے مقالے پیش کریں گے۔ سیمینار کی صدارت امیرمقامی، جماعت اسلامی ہند جناب محمد معظم صاحب کریں گے۔ اس اہم سیمینار میں شہریان ضلع بیدر، علاقہ حیدرآباد کرناٹک، تلنگانہ، مرہٹواڑہ سے شرکت کی اپیل جناب محمد آصف الدین میڈیاانچارج جماعت اسلامی ہند بیدر نے کی ہے۔اور کہاہے کہ اپنی نوعیت کے منفر د اور بیدر کی تاریخ پر ہونے جارہے اس اہم سیمینار میں بلالحاظ مذہب وملت مردو خواتین اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ