مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا اور ایجوکیشنل اپلفٹمنٹ فورم کے اشتراک سے پرنسپل میٹنگ کامیابی سے منعقد۔ - مسجد الاقصیٰ، تنور نگر میں 30 تا 40 تعلیمی ذمہ داران کی شرکت، سید تنویر احمد صاحب کا خصوصی خطاب۔


ممبرا، 27 جون: مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا اور ایجوکیشنل اپلفٹمنٹ فورم (EUF) کے اشتراک سے مسجد الاقصیٰ، تنور نگر، ممبرا میں 27 جون کو پرنسپلز اور تعلیمی ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
پروگرام کا آغاز حافظ محبوب عالم کی دلنشیں آواز سے ہوا۔
اس اجلاس میں ممبرا اور اطراف کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 40 پرنسپلز، منیجمنٹ اراکین اور تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا، تعلیمی میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اور طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا تھا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی محترم سید تنویر احمد صاحب تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں معیاری تعلیم، تعلیمی اداروں کی ذمہ داری اور موجودہ دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ اور ذمہ داران کو طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کی تلقین کی۔
مرکزی تعلیمی بورڈ ممبرا اور ایجوکیشنل اپلفٹمنٹ فورم کے ذمہ داران نے بھی مرکزی تعلیمی بورڈ اور ایجوکیشنل اپلفٹمنٹ فورم کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعلیمی میدان میں مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسکالر اسکول جوگیشوری کے ذمےدار جناب محفوظ صدیقی صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اس اجلاس کو انتہائی مفید اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تربیتی اور تعلیمی پروگراموں کے انعقاد پر زور دیا۔
پروگرام کی نظامت جناب عقیل خان صاحب نے بہترین انداز میں ادا کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔