سعودی وزارت حج و عمرہ کا ڈیٹا سینٹر مکمل طور پر کلاؤڈ پر منتقل - حج خدمات مزید بہتر ہونگے۔
کے این واصف : سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے وزارت کے ڈیٹا سینٹر کی مکمل طور پر کلاؤڈ پر منتقلی کا افتتاح کیا ہے، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی جانب 100 فیصد منتقلی مکمل ہوگئی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ڈیٹا سینٹر (وزارت حج و عمرہ کا معلوماتی مرکز) کی 100 فیصد کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے وزات کی تیکنیکی تیاری مضبوط ہوگی، جس سے حج کا تجربہ مزید مؤثر ہونے میں مدد ملے گی۔
انھون نے کہا کہ یہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے اہداف کو آگے بڑھاتی ہےجو زائرین کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کارگر ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر الربیعہ بتایا عازمین حج اورعمرہ زائرین کو اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ حج وعمرہ ڈیٹا سینٹر 2002 میں قائم کیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment