مشعلِ ہند فاؤنڈیشن راویر کو تنویر رضا برکاتی کی جانب سے بیش قیمت علمی کتابوں کا تحفہ
۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) راویر شہر میں بروز اتوار 28 جون 2026 کو شہر کی معروف و مشہور تعلیمی سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیم مشعلِ ہند فاؤنڈیشن، میں ایک نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر تنویر رضا برکاتی (چیئرمین دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، برہانپور) کی جانب سے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کو بیش قیمت علمی کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ان کتابوں میں "تاریخِ زرنگار برہان پور" جیسی اہم کتاب بھی شامل ہے، جس میں شہر برہانپور کی تقریباً 650 سالہ تاریخی معلومات موجود ہیں۔ تنویر رضا برکاتی نے کتابوں کے مطالعہ اور اردو ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو مطالعہ کی جانب راغبت دلائی۔ انہوں نے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ بھی کیا اس نشست میں بطور مہمانِ خصوصی آصف ممبر (نائب صدر نگر پریشد راویر)، شیخ اسماعیل پہلوان (رسول پور) ، ایڈووکیٹ قیوم خان ، شیخ نثار قریشی شیخ عمران اور دیگر معزز شخصیات موجود تھی آصف ممبر نے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کے کاموں کی خوب پذیرائی کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ تمام مہمانان نے فاؤنڈیشن کی تعلیمی و فلاحی خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی ایڈووکیٹ سید شمشیر علینے کتابوں کے مطالعہ کی اہمیت پر بہترین انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں سید مظفر علی، ایڈووکیٹ مجاہد شیخ، اعجاز ، شاہد علی، شیخ نثار، ڈاکٹر کامل، سلطان شیخ، واجد بھائی، وسیم شیخ، شعیب شیخ، کامل بھائی، شہنواز شیخ اور انصار خان نے اہم کردار ادا کیا۔
Comments
Post a Comment