جلتی مشعل کی طرح ہیں فیصل آپ۔ - (الحاج عبدالقادر فیصل صاحب، نائب صدر ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جے۔ ، ریاست تلنگانہ کے یوم ِ پیدائش 29/جون 2026 کے موقع پر)۔ ازقلم : میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔


جلتی مشعل کی طرح ہیں فیصل آپ۔ - 
(الحاج عبدالقادر فیصل صاحب، نائب صدر ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جے۔ ، ریاست تلنگانہ کے یوم ِ پیدائش 29/جون 2026 کے موقع پر) 
ازقلم : میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔

آج افضل کی طرح ہیں فیصل آپ 
قول ِ فیصل کی طرح ہیں فیصل آپ 

یوم ِ پیدائش مبارک ہو فقط 
دل میں ہلچل کی طرح ہیں فیصل آپ 
   
رہنما اُردو صحافت کے ہیں جب 
ہاں مکمل کی طرح ہیں فیصل آپ 

آپ سب کو چاہتے ہیں باخدا 
سب پہ بادل کی طرح ہیں فیصل آپ 

آپ ہیں شیریں دہن بس جان لو 
کیسے حنظل کی طرح ہیں فیصل آپ؟ 

رہنما بھی آپ سا کوئی نہیں 
جلتی مشعل کی طرح ہیں فیصل آپ 

جاننے والے پتہ رکھتے رہے 
ماں کے آنچل کی طرح ہیں فیصل آپ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔