مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں الوداعی تقریب۔

آج بتاریخ 30/ جون 2026 بروز منگل مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ کے سئنیر مدرس *محترم مجیب الدین فاروقی صاحب* کی الوداعی تقریب منعقد کی گئ ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد از گلپوشی مدرسہ کے اساتذہ صدرمعلمہ اور طلبہ وطالبات نے ایک ایسے استاد جنہوں نے اپنی زندگی کے 35 سال تک اس ادارے کی شان بڑھائی، طلباء کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے حتی المقدور کوشش کی اور تعلیم کے معیار کو بڑھایا یعنی *مجیب الدین فاروقی صاحب* کی خدمات کو سراہا۔
*محترمہ نسرین فاطمہ صاحبہ ، محترم نعیم احمد صاحب ، محترم شاہد انور صاحب* نے اپنی تقریر میں کہا کہ تدریس کے ساتھ ساتھ مجیب الدین فاروقی صاحب نے طلباء کے اندر خود اعتمادی، نظم و ضبط، اخلاقیات اور محنت کی ایسی بنیاد رکھی کہ آج طلبہ ہمارے اسکول کا سرمایہ بن چکے ہیں۔ 
 آپ نےصرف نوکری نہیں کی، بلکہ ایک مشن انجام دیا۔ سینکڑوں طلباء آج ڈاکٹر، انجینئر، افسر اور کامیاب انسان بنے ہوئے ہیں، اور سب کے دل میں آپ کا ایک الگ مقام ہے آپ کے اندازِ تدریس نے کمزور طلباء میں بھی آگے بڑھنے کی لگن پیدا کی۔صدر معلمہ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ معلم کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ملازمت کے لئے متعین مدت ضرور ختم ہوتی ہے ، مگر جو علم، کردار اور اقدار وہ چھوڑ کر جاتا ہے ، وہ کبھی ریٹائر نہیں ہوتے ۔ وہ ہمارے اسکول میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے ان دعائیہ کلمات پر اپنی تقریر ختم کی کہ ہم سب کی جانب سے مجیب سر کے لیے دعا ہے
اللہ پاک آپ کو صحت، خوشی اور سکون سے بھرپور ریٹائرڈ زندگی عطا فرمائے۔ آپ کا خاندان خوشحال رہے۔ اورکہا کہ جب کبھی دل چاہے، یہ اسکول آپ کا گھر ہے، آپ کو یہاں ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔
آپ جائیں گے تو خالی جگہ چھوڑ جائیں گے، مگر آپ کی مثالیں ہمیشہ ہمارے سامنے رہیں گی۔واضح ہوکہ یہ خلوص و محبت بھری وداعی تقریب مدرسۂ ھٰذا کی برانچس پر بھی منعقد کی جارہی ہے کل عمر کالونی برانچ پر ساتھی اساتذہ نے مجیب الدین صاحب سے اپنے خلوص و محبت کا اظہار کیا
محترم *مجیب الدین فاروقی صاحب* نے اپنے ساتھی ٹیچرز کے خلوص اور محبتوں کا بہترین الفاظ میں اعتراف کیا اور یہ آپسی خلوص و محبت تا حیات برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔مجلس انتظامیہ اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسکول کی ترقی اور بہتری کے لئے دعا کی 
اسی کے ساتھ یہ باوقار تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔