مشعلِ ہند فاؤنڈیشن راویر کو جناب تنویر رضا برکاتی صاحب کی جانب سے قیمتی و بیش قیمت علمی کتابوں کا تحفہ۔


(پریس ریلیز راویر 29 جون) راویر شہر میں بروز اتوار 28 جون 2026 کو راویر کی معروف و مشہور تعلیمی و سماجی خدمات انجام دینے والی تنظیم مشعلِ ہند فاؤنڈیشن، راویر کے دفتر میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جناب تنویر رضا برکاتی صاحب (چیئرمین دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، برہانپور) کی جانب سے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کو بیش قیمت اور علمی کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ان کتابوں میں "تاریخِ زرنگار برہان پور" جیسی اہم کتاب بھی شامل ہے، جس میں برہانپور کی تقریباً 650 سالہ تاریخی معلومات موجود ہیں۔
    جناب تنویر رضا برکاتی صاحب نے کتابوں کے مطالعہ اور اردو ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو مطالعہ کی جانب راغبت دلائی۔ انہوں نے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کی تعلیمی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ بھی کیا۔
   اس اہم نشست میں بطور مہمانِ خصوصی محترم آصف ممبر صاحب (نائب صدر نگر پریشد راویر)، شیخ اسماعیل پہلوان (رسول پور)، ایڈووکیٹ سید شمشیر علی صاحب، ایڈووکیٹ قیوم خان صاحب، شیخ نثار قریشی صاحب، شیخ عمران صاحب اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
   آصف ممبر صاحب نے مشعلِ ہند فاؤنڈیشن کے کاموں کی خوب پذیرائی کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ تمام مہمانان نے فاؤنڈیشن کی تعلیمی و فلاحی خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔
    ایڈووکیٹ سید شمشیر علی صاحب نے کتابوں کے مطالعہ کی اہمیت پر بہترین انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں سید مظفر علی، ایڈووکیٹ مجاہد شیخ، اعجاز سر، شاہد علی، شیخ نثار، ڈاکٹر کامل، سلطان شیخ، واجد بھائی، وسیم شیخ، شعیب شیخ، کامل بھائی، شہنواز سر اور انصار سر نے اہم کردار ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔