قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور اخوت کے فروغ کے لیے لوک ساہتیہ منچ کی گراں قدر خدمات۔ ہمہ لسانی مشاعرہ و ادبی اجلاس سے ڈاکٹر ماجد داغی ، ڈاکٹر شیوشنکر برادر، نرسمہا ہیمنور اور سی ایس مالی پاٹل و دیگر کا خطاب۔


کلبرگی 28 / جون لوک ساہتیہ منچ کلبرگی گزشتہ تین دہائیوں سے ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ انگریزی فنکاروں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اپنے فنی کمالات کی پیشکشی کے ذریعے قومی یکجہتی اور بھائی چارہ و اخوت کے خوشگوار ماحول کو استحکام بخش رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ماجد داغی صدر لوک ساہتیہ منچ کلبرگی نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج اس گنگا جمنی تہذیب کو عام کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ نائب صدر منچ شری سی این بابلگاؤں نے کہا اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ لوک ساہتیہ منچ کلبرگی مختلف زبانوں کے شعراء ، ادباء اور فنکاروں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ہر ماہ کی آخری اتوار کو کرناٹک ہندی پرچار سبھا سیڑم روڈ کلبرگی کے آڈیٹوریم میں پابندی سے منعقد کیا جاتا ہے۔
      ڈاکٹر ماجد داغی کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں شری سی ایس مالی پاٹل ضلعی صدر کنڑا جناپدا پریشد اور شری نرسمہا ہیمنور صدر پرتھاما کاوی سمیلن ضلع کلبرگی نے بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائی ۔ جبکہ ممتاز کنڑ شاعر و موسیقی کار ڈاکٹر شیوشنکر برادر اور دیگر مہمانوں کو تہنیت پیش کی گئی ۔ ہمہ لسانی مشاعرہ و ادبی اجلاس میں منچ کے جنرل سیکریٹری شری امرپریا ہیرے مٹھ نے ساز پر دعائیہ نغمہ سنا کر سَما باندْھ دیا ۔ شری نرسنگراؤ ہیمنور نے نظم "رینبو" پڑھی۔ شری سی۔ ایس۔ مالی پٹیل نے "آپریشن سندھور" پر نظم " پنجرے کا پرندہ " پڑھی اور ڈاکٹر شیوشنکر برادر نے ساز پر "وچنوں " کے ذریعے اقوالِ زرین پیش کئے دیگر شعراء شری بھیم راؤ ، ڈاکٹر کے گریمل، شری شیو شرنپپا، کمار بھیما شنکر اور کمار مایور بھیم رائے نے بھی اپنی اپنی تخلیقات پیش کیں ۔ اجلاس کا آغاز کماری میگھنا ہیرے مٹھ کی ساز پر پیش کی گئی پرارتھنا سے ہوا ۔ ابتداء میں آنجہانی محترمہ سِدّماں کو شردھانجلی پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خموشی اختیار کی گئی ۔ اجلاس میں ادیبوں، شاعروں اور دانشورں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔