Posts

Showing posts from May, 2025

زمین پرچمکتے ستارے۔از قلم ۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔

Image
زمین پرچمکتے ستارے۔ از قلم ۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔ امی یہ آسمان پر چمکتے ٹمٹما تے ہوئے ۔۔ستارے کتنے پیارے لگتے ہیں۔۔۔بہت امی۔۔۔ہاں بیٹا بہت خوبصورت اور پیارے لگتے ہیں امی مُجھے ایک ستارہ چاہئے ۔۔۔ امی مسکراتے ہوئے بولی پتہ ہے بیٹا ہم جیسے آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں ویسے ہی آسمان والے بھی زمین پر چمکتے ہوئے ستارے دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں ۔۔امی ..!!!! زمین پر بھی ستارے چمکتے ہیں۔۔۔۔؟ ہاں بیٹا ۔۔ امی کہاں ہے ستارے...؟ اور کہاں چمک رہے ہیں۔۔۔۔۔۔؟ امی مُجھے بھی ایک ستارہ دو ناں ۔۔امی بیٹا ایک حدیث کا مفہوم ہے وہ گھر جس میں قرآن کریم پڑھا جاتا ہے آسمان والوں کو ایسا دکھائی دیتا ہے جیسا زمین والوں کو ستارے دکھائی دیتے ہیں۔۔بیٹا ۔ہاں امی!!!!!!!

چوپڑا کے اشوک وی جین کو حکومت ہند میں نوٹری کے طور پ مقرر کیا گیا۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل ) چوپڑا - یہاں کے سینئر وکیل، ایڈو۔ اشوک وی جین کو حال ہی میں حکومت ہند کے محکمہ قانون و انصاف نے نوٹری کے طور پر مقرر کیا ہے۔ Adv. جین گزشتہ 30 سالوں سے چوپڑا، املنیر اور جلگاؤں میں قانون کی پریکٹس کر رہے ہیں اور نوٹری کے طور پر ان کی تقرری کے لیے ہر کسی کی طرف سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔ وہ مختلف نیشنلائزڈ بینکوں، کوآپریٹو بینکوں، کریڈٹ یونینوں اور کئی سماجی تنظیموں کے قانونی مشیر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

پہلی سے دسویں جماعت تک کی اردو درسی کتابیں تملناڈو ٹیکسٹ بک ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں

Image
تمل ناڈو : اب تک پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کی اردو میڈیم درسی کتابیں TN Textbook ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھیں۔ ڈاکٹر نعیم الرحمٰن، وائس چیئرمین تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی، نے ڈائریکٹر آف ایلیمنٹری ایجوکیشن جناب نریش صاحب اور سیکریٹری سے ملاقات کرکے اس بارے میں درخواست پیش کی۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں اب پہلی سے دسویں جماعت تک کی اردو میڈیم درسی کتابیں TN Textbook ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ اس کے لیے ہم دل کی گہرائیوں سے ڈائریکٹر آف ایلیمنٹری ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مخلص، ٹی۔ محمد رضوان اللہ ریاستی نائب صدر – تمل ناڈو پرائمری و مڈل اسکول گریجویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ریاستی جوائنٹ سیکریٹری – تمل ناڈو اردو اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن سیکریٹری – تمل ناڈو اردو میڈیم ٹیچرز فیڈریشن

دسویں بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائ کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد

Image
شولاپور : (انتخاب عالم) انجمن اصلاح المسلمین منتظیم کمیٹی فارسٹ شولاپور و تنظیم محبابانِ رضا فارسٹ کے اسشتراک سے دسویں بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت خاصدار پرنیتی تائی شندےنے کی سبھی کامیاب طلبہ کو پرنیتی تائ نے مبارک باد پیش کی  ساتھ ہی شولاپور مہانگر پالکا کے ایڈیشنل کمیشنر تیمر ملانے بھی طلبہ کی رہنمائی کی پروگرام کا آغاز شریف الدین مولانا کی تلاوت سے ہوا مشہور سائنس رسیرچ اسکالر ڈاکٹر اشہر شیخ نے کرئیر گائیڈنس اور مستقبل میں روز کے امکانات وسائل و راستے کیسے منتخب کریں اور مارڈن تعلیم کے مواقعے پر بھر پور معلومات دی طبہ نے بڑے غور سے معلومات کو سنا ڈاکٹر اشہر کی شاندار گائیڈنس سے طلبہ مستفید ہوئے عاقب شیخ ونصرالدین نداف نے سبھی مہمانوں کی گل پوشی کی طلبہ کو سند و ٹرافی سے نوازہ گیا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حاجی شکیل شیخ نے خوب محنت کی ساتھ ہی ضمیر پوڈھاری حاجی عیسی ایڈوکیٹ شریف الدین تامبولی انتخاب احمد آصف بیریا صدام شیخ زکی سیٹھ اعجاز شیخ...

تمل ناڈو حکومت کی جانب سے ساتویں ریاستی مالیاتی کمیشن کے صدر کی تقرری.

Image
چنئی : 30/مئی (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو حکومت کی جانب سے ساتویں ریاستی مالیاتی کمیشن کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ اس ضمن میں جناب کے۔ علاؤالدین، آئی۔ اے۔ ایس۔ (ریٹائرڈ) کو کمیشن کے صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ہم جناب کے۔ علاؤالدین کی اس معزز عہدے پر تقرری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں مالیاتی کمیشن کی کامیاب پیش رفت کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

دوستی، اخلاص اور ادب کا روشن چراغ: عقیل خان بیاولی۔خصوصی پیشکش۔ سعید پٹیل جلگاؤں۔

Image
دوستی، اخلاص اور ادب کا روشن چراغ: عقیل خان بیاولی۔ خصوصی پیشکش۔ سعید پٹیل جلگاؤں۔ زمانہ گزر جاتا ہے، لیکن کچھ تعلقات ایسے ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ اور بھی مضبوط، گہرے اور قیمتی ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک نایاب، خوشبو بکھیرتے تعلق کا نام ہے میری دوستی عقیل خان بیاولی سے۔ یہ ایک ایسا نام، جو حسنِ سلوک، ملنساری، ادب دوستی اور بے لوث محبت کا پیکر ہے۔ جب بزم اردو ادب جلگاؤں نے انہیں سید قاسم جلگانوی ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا، تو دل خوشی اور فخر سے لبریز ہو گیا۔میری زندگی کے وہ لمحات جب بیسویں صدی کے اواخر برسوں میں ادب، صحافت اور تخلیق کے میدان میں میرے قدم پڑے، تب جو چہرے یادگار بنے، ان میں عقیل خان بیاولی کا چہرہ سب سے روشن رہا۔ ہماری ملاقاتیں، وہ باتیں ، تحریری سفر، تقریبات کی شرکت، تقریبات کے انعقاد، سب یوں پیوست ہو گئے جیسے قلم اور کاغذ، جیسے خوشبو اور ہوا۔ ایک دہائی، دو دہائیاں، اور پھر تیسری دہائی کے کئی برس ایسے بیتے جیسے ابھی کی بات ہو۔ان سے ہر ملاقات، چاہے روز کی ہو یا ہفتوں مہینوں بعد، ایک نئی تازگی، نئی توانائی دیتی ہے۔ وہی پیار، وہی اپنائیت وہی ایثار، اور...

فیاض انصاری کو جشن انقلاب میں ایوارڈ سے نوازا گیا !! "ایکونک گراٸنڈ ٹو گلوری" ایوارڈ سے نوازا گیا !!

Image
ممبٸی : (محمد حسین ساحل) ممبٸی شہر کی مشہور و مقبول شخصیت فیاض انجم انصاری کو"ایکونک گراٸنڈ ٹو گلوری" ایوارڈ سے نوازا گیا۔  فیاض انصاری کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے سماجی حلقوں میں جہاں انھیں مقبولیت حاصل ہے ادبی حلقوں میں بھی ان کی پزیراٸی ہے۔اچھے دوست ہے، مسکرا کر ملنا یا ملکر مسکرانا ان عادتوں نے ان کی شخصیت کو اور نکھارا۔ جشن انقلاب میں انھوں نے اپنے والد محترم مرحوم انجم انصاری کے مجموعہ کلام ”گلستان انجم “ کی رونماٸی بھی کی اور اس مجموعہ کلام سے چند اشعار بھی مہمانان کے گوش گزار کیے۔ ہر ایک سمت سے یلغار ہے تلاطم کی  عجیب نیند ہے ملاح چونکتا بھی نہیں فیاض انصاری کی خوشی کا کوٸی ٹھکانہ نہ تھا، ایک ہاتھ میں انقلاب کا ایوارڈ تو دوسرے ہاتھ میں والد محترم کا مجموعہ کلام

انسانی زنجیر(خواتین کی) شرکت کی اپیل۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ہم وقف بچانے نکلے ہیں: آئیے ہمارے ساتھ چلیں! وقف قانون جو ہمارے مذہب اور آئین کے خلاف ہے، اس قانون کی مخالفت میں ہم جلگاؤں شہر کی خالص خواتین کی جانب سے احتجاجی انسانی زنجیر کا پروگرام منعقد کر رہی ہیں۔بروز اتوار، 1 جون، شام 4 سے 5 بجے کے درمیان، شیواجی نگر پُل (ریلوے اسٹیشن کے پچھلے حصے سے لے کر پُل پر سے ٹاور چوک کے پُل تک) جَلگاؤں شہر کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اس میں ضرور شامل ہو کر اپنا احتجاج درج کریں۔ تحفّظِ اوقاف کمیٹی، جَلگاؤں (مفتی خالد، مفتی رمیز، مفتی ابُوذر، مولانا رحیم پٹیل، مولانا قاسم ندوی، مولانا توفیق شاہ، مولانا حمید، مولانا وسیم پٹیل، مولانا عمر ندوی۔ (کوآرڈینیٹر: فاروق شیخ)

افسانچہ۔۔ماضی کے پٹارے سے دادی کی کہانی۔۔از قلم ۔۔۔ رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔

Image
افسانچہ۔۔ ماضی کے پٹارے سے دادی کی کہانی۔ از قلم ۔۔۔ رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔ دادی اماں کیا یہ سچ ہے کہ پہلے زمانے میں اڑن کھٹولا ہوا کرتا تھا جس پر شہزادہ اور شہزادی بیٹھ کر اُڑا کرتے تھے اور دور کہیں پریوں کے دیش میں جایا کرتے تھے ۔ ۔ ۔ ؟ کیا واقعی ایسا کوئی اڑن کھٹولا ہوا کرتا تھا ۔ ۔ ۔ ؟ دادی اماں مسکراتے ہوئے کہنے لگی میرے پیارے بچوں یہ تو صرف داستانوں اور کہانیوں میں ہوتا تھا جس میں دیو پریوں کے قصے ہوتے تھے ۔ ۔ ۔ اچھا تو دادی اماں پھر اُڑن کھٹولا سچ میں نہیں ہوتا تھا ۔ ۔ ۔ ؟؟دادی اماں بولی کیوں نہیں ۔ ۔ اُڑن کھٹولا ہوتا تھا، سچ دادی اماں ۔ ۔ ۔ پھر بتاؤ نا ۔ ۔ ۔ ! کون اس پر بیٹھ کر اڑتا تھا ۔ ۔ ۔ ؟ دادی اماں کہنے لگی ۔ ۔ حضرت سلمانؑ اس پر بیٹھ کر کئی میلوں کا سفر لمحوں میں طے کرتے تھے۔ ۔ اچھا !!! ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں یہ بھی ایک معجزہ ہے ۔ ۔ ۔ تمہیں پتہ ہے۔۔ حضرت سلیمان ؑ کے اُڑن کھٹولے کو کیا کہتے تھے ۔ ۔ ۔ ؟ بچوں نے پوچھا ۔ ۔ ۔ کیا دادی اماں ؟ *اورنگ سلیمانیؑ یا تخت سلیمانیؑ

تاریخ کے جھروں کو سے۔ بقلم۔۔ محمد ناظم ملی تونڈا پوری (استاد جامعہ اکل کواں)

Image
تاریخ کے جھروں کو سے۔   بقلم۔۔ محمد ناظم ملی تونڈا پوری  (استاد جامعہ اکل کواں) یہ حقیقت ہے کہ کردار اخلاق کریکٹر جب تک بلند اور اچھے نہ ہو اللہ کی مدد اس کی نصرت اور اس کی طرف سے تائید و اعانت نہیں ہوتی اور اگر مخلوق خدا سے ہمدردی خدائے رب العالمین کے اصولوں کی پاسداری کرنے والا چاہے وہ کوئی ہو اللہ کی طرف سےاسکی اعانت اور تائید ہوتی رہتی ہے علامہ اقبال نے شکوہ جواب شکوہ میں بہت قیمتی باتیں بیان کی ہیں جس میں انہوں نے ایسے ہی سوالات کو طشت ازبام کیا ہے وہ عرض کرتے ہیں جیسا کہ عام لوگوں کے ذہن میں یہ بات اتی ہے کہ ہم تو اللہ کے ماننے والے ہیں اس کے اطاعت گزار ہیں قوم مسلم ہیں اس کے در کے سوا کسی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں جبین نیاز کے لیے ہم نے رب العالمین کی چوکھٹ کو طے کیا ہے پھر یہ پریشانیاں اور مصائب و الام مشکلات ہمارے ہی ساتھ کیوں؟ان سارے فاسد خیالات کو وہ یوں بیان کرتے ہیں کہ دنیا میں خدا کے نہ ماننے والے بے خدا تہذیب کو گلے لگانے والے اسلامی تہذیب و تمدن سے نہ اشنا اسلامی کلچر کو نہ اپنانے والے بظاہر ان کی زندگیاں لالہ وزار ہے گل و گلزار ہیں ان کی پو...

"عقیل خان بیاولی: علم دوست، انسان دوست شخصیت"ازقلم : مشتاق بہشتی۔جلگاؤں ۔

Image
(٣١ مئ بہ روز ہفتہ کو علاقہ خاندیش کے سئنیڑ صحافی عقیل خان بیاولی جلگاؤں کی طویل صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوے انہیں "سید قاسم جلگانوی ایوارڈ"سے نوازہ جارہا ہے اس موقع پر مشتاق بہشتی جلگاؤں کے تاثرات ۔) ایم اے (اردو، علمِ سیاسیات)، بی ایڈ۔ کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کی موجودگی محض ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک ادارے، ایک تحریک، ایک جذبے اور ایک نظریے کی علامت ہوتی ہے۔ عقیل خان بیاولی کا شمار بھی ایسی ہی نادر روزگار شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی کو علم، ادب، انسانیت اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ ابتداء ایک موقع سے... یہ جولائی 2009 کی ایک سرد شام تھی۔ میں اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا اور حسبِ معمول اخبار کے اوراق الٹ پلٹ رہا تھا۔ نظر ایک اشتہار پر ٹھہر گئی۔—ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج میں جزوقتی اُستاد کی اسامی خالی تھی۔ "استاد کی ضرورت ہے"،،یہ الفاظ میرے لیے صرف ایک نوکری کا نہیں، بلکہ علم کی دنیا میں قدم رکھنے کا دروازہ ثابت ہوئے۔ میں نے انٹرویو دیا اور خوش نصیبی سے منتخب ہوا۔ یہیں میری پہلی ملاقات اُن شخصیات سے ہوئی ...

حضرت حاجی شاہ سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ؒ کا سالانہ عرس ِ شریف کا جلسہ عقیدت سے منایاگیا مولانا عبدالرازق کلامی، شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری کی مخاطبت

Image
بیدر : 29/ مئی (نامہ نگار)۔درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں حضرت حاجی شاہ سید محمد حسین عالم قادری الشطاری ؒ المعروف بہ حضرت کنڑی صاحب ناگوری رحمتہ اللہ علیہ نبیرہ حضرت شاہ سید عبدالقادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ نا گوری”قادرولی“رحمتہ اللہ علیہ کا43واں سالانہ عرس ِ شریف کا جلسہ نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔تفصیلات کے بموجب28/ ذیقعدہ کو بعد نمازِ عصر قادریہ منزل محلہ گڑھی سے سروں پرصندل کی کشتیاں لے کر جلوسِ صندل ممتاز پیر طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری ”صاحب“بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف کی نگرانی میں برآمد ہوا۔جو گشت کرتا ہوا درگاہ حضرت ممدوحؒ قبل از نمازِعصر پہنچا‘جہاں پر ہزاروہا مریدین و متعقدین نے جلوسِ صندل کا استقبال کیا۔بعد ادائیگی نمازِ عصرپیرطریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوحؒ نے سید محمد یوسف قادری ناگوری، پیر زادا الحاج شاہ محمد اسحاق چشتی سبزوار گدی نشین اجمیر شریف، جمیع علماِ مشائخین‘مریدین و متعقدین کی موجود گی میں صندلِ مالی کی خصوصی رسومات انجام دئیے۔گُ...

نمبروں کا کھیل، حقیقت کا درد۔ازقلم: ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔

Image
نمبروں کا کھیل، حقیقت کا درد۔ ازقلم: ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔  کہتے ہیں کہ اعداد کبھی جھوٹ نہیں بولتے، لیکن لیکن یہاں کہنا پڑے گا کہ جو لوگ اعداد بولتے ہیں، وہ ضرور جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ کہانی کچھ یوں شروع ہوتی ہے کہ مئی 2025 میں دہلی کے کسی دفتر میں بیٹھے ایک صاحب نے اعلان کیا کہ بھارت جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا ہے۔ خبر آگ کی طرح پھیلی، میڈیا نے شور مچایا، سیاستدانوں نے نعرے لگائے، اور عوام نے تالیاں بجائیں۔ لیکن کہانی میں ایک موڑ یہ آیا کہ اڑتالیس گھنٹے بعد اسی دفتر کے ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور کہا کہ بھائی، ابھی تو یہ ہوا ہی نہیں، شاید سال کے آخر تک ہو جائے۔ اب یہ بتائیے کہ یہ کیا تماشا ہے؟ کیا یہ وہی بھارت ہے جس کی سنجیدگی کا ڈنکا پوری دنیا میں بجتا تھا؟ وہ پرانا زمانہ یاد آتا ہے جب اعداد و شمار کا کام یہ تھا کہ وہ حقیقت بیان کریں، نہ کہ خوابوں کی تعبیر کریں۔ آج کل ہر چیز میں ایک جادوگری ہے، اعداد میں بھی۔ کوئی کہتا ہے ہم چوتھے نمبر پر ہیں، کوئی کہتا ہے نہیں ابھی پانچ پر ہیں۔ کوئی کہتا ہے ہم ترقی کر رہے ہیں، کوئی کہتا ہے نہیں ہم پیچھے جا رہے ہ...

پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی تحقیقی کتاب امریکی لائبریری میں شامل۔ہندوستانی ادیب کے لئے اعزاز محبان اردو کی مبارک باد۔

Image
ظہیر آباد : 29 مئی راست. پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد جو اردو کے نامور محقق نقاد ادیب صحافی مترجم اور ماہر تعلیم ہیں ان کے تحقیقی مضامین کی کتاب ادب و ادیب بین الاقوامی شہرت یافتہ کتب خانہ لائبریری آف کانگریس واشنگٹن امریکہ نے خرید کر شامل کتب خانہ کیا ہے. ایشیائی ادیبوں کے زمرہ کے تحت اس کتاب کا نسخہ لائبریری میں سلسلہ نمبر 38622021 ایشین ریڈنگ روم میں رکھی گئی ہے. یہ کسی بھی ہندوستانی اور اردو ادیب کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ لائبریری آف کانگریس نے کتاب کا انتخاب کیا ہے. پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی اس کتاب میں مولوی عبدالحق عزیز احمد ابراہیم جلیس رفیعہ منظور الامین فراق گورکھپوری اخترالایمان ن م راشد ابوالکلام آزاد اور برطانیہ میں اردو سوانحی اور تحقیقی مضامین شامل کئے گئے ہیں. اس کتاب کے علاوہ پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی مزید تین کتابیں بین الاقوامی کیٹلاگ میں بھی شامل کی گئی ہیں. پروفیسر محمد اسلم فاروقی کی 12 کتابیں امیزان پر بھی دستیاب ہیں. اردو کے ادیب کی کتاب کی امریکی لائبریری میں شمولیت پر محبان اردو ڈاکٹر محمد ناظم علی ڈاکٹر عابد عبد...

پروفیسر (ڈاکٹر) محمد صادق شیخ کو "بھارت گورو سمان 2025" ایوارڈ، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں خدمات کا اعتراف.

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) معروف ماہر تعلیم، محقق اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ سائنسدان پروفیسر (ڈاکٹر) محمد صادق شیخ، بھوساول کو ملک کے ایک باوقار قومی اعزاز "بھارت گورو سمان 2025" سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز گورو سمان سیوا سمیتی، سرل نگر، مدھیہ پردیش کی جانب سے، حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے اشتراک سے دیا گیا۔ ڈاکٹرصادق شیخ کی شناخت محض قومی نہیں بلکہ عالمی سطح پر قائم ہو چکی ہے۔ ان کی خدمات کا دائرہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence)، روبوٹکس (Robotics)، ہیومنائڈز (Humanoids)، بایونک برین انجینئرنگ (Bionic Brain Engineering) اور دیگر سائنسی میدانوں تک پھیلا ہوا ہے۔گزشتہ دو دہائیوں سے وہ سائنسی تحقیق و تدریس میں سرگرم عمل ہیں، اور ان کے قلم سے نکلی سینکڑوں تحریریں دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی تحقیقات نے نہ صرف تعلیمی حلقوں کو متاثر کیا ہے بلکہ سائنسی دنیا میں ایک نئی سمت کی نشاندہی کی ہے، خصوصاً ذہین مشینوں، خودکار نظاموں اور انسانی دماغ کی نقل کرنے والے سسٹمز پر ان کی تحقیقی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔اس اعلیٰ قومی اعزاز سے سرفراز ہونا نہ صرف شہ...

قربانی کی حقیقت۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

Image
قربانی کی حقیقت۔   ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔   ماہ ذی الحجہ میں خصوصیت کیساتھ دو عبادتیں انجام دی جاتی ہیں ایک حج بیت اللہ جو اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے اور دوسرے سنت ابراھیمی یعنی قربانی    قربانی یہ ایک عظیم عبادت ہے جو اللہ تعالی کی بندگی کے طورپر انجام دی جاتی ہے اور اسکی ایک عظیم ترین حکمت حضرت ابراھیم علیہ السلام کی عظیم ترین قربانی کے مقصد کو تازہ کرنا اور اسکو زندہ کرنا ہے نیز اس میں فقراء و محتاجوں کی غمگساری تعاون اور عید کے موقع سے انکے اہل و عیال کو خوشی کی فراہمی ہے اور نتیجہ میں اسلامی معاشرہ کی بھائی چارگی کا تعلق قوی تر ہوتا ہے اور اجتماعیت اور آپسی محبت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں ( تحفة الباري)    احادیث مبارکہ میں اسکے بڑے فضائل بیان ہوئے ہیں      آپ نے فرمایا یوم النحر میں ابن آدم نے خون بہانے سے محبوب تر کوئی عمل نہیں کیا اور بلا شبہ وہ بروز قیامت اپنے سینگ کھر اور بالوں سمیت آئیگا اور یقینا اسکا خون روئے زمین پر گرنے سے قبل بارگاہ الہی میں پہنچ جائیگا پس اسے خوشدلی سے انجام دو ( ابن ماجہ...

قرآنِ کریم کی فضیلت۔ از قلم۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔

Image
قرآنِ کریم کی فضیلت۔  از قلم۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔ آئیے پہلے ہم قرآن کیا ہے سمجھتے ہیں قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہے، جو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک آنے والے انس وجن کی رہنمائی کے لیے آخری نبی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے ذریعہ نازل فرمایا۔ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی صفت ہے، مخلوق نہیں۔ قرآن کریم لوحِ محفوظ میں ہمیشہ سے ہے۔ اللہ تعالیٰ کے جو فیصلے ملأ اعلیٰ یعنی آسمانوں کے اوپر تحریرہیں، وہ کسی بھی تبدیلی سے محفوظ ہونے کے ساتھ شیاطین کے شر سے بھی محفوظ ہیں، اس لیے اس کو لوحِ محفوظ کہا جاتا ہے۔ اس کی شکل وصورت وحجم کیا ہے؟ ہم نہیں جانتے، مگر قرآن وحدیث کی روشنی میں ہم اس پر ایمان لائے ہیں۔  قرآن ’’قَرَأَ‘‘ کا مصدر ہے جس کے معنی ہیں: پڑھی جانے والی کتاب۔ واقعی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن کریم ہے، جس کی بغیر سمجھے بھی لاکھوں لوگ ہر وقت تلاوت کرتے ہیں اب آئیے ہم قرآن کی فضیلت سمجھتے ہیں قرآن کریم کو۔ بغیر سمجھے پڑھنا بھی ثواب ہے ہر حرف پر ثواب ہے اب آپ خود ہی سوچیے سمجھ کو پڑھنے کا کتنا ثواب ہوگا۔۔قرآن کو اللہ تعال...

مشہور صحافی ،معلٌم مدیر،مصنٌف،شاعر، محقق، نقٌاد اور مبصّر ڈاکٹر خلیل الدین صدیقی قاضٓـی صاحب کو قومی سطح پر رول ماڈل ایوارڈ۲۰۲۵ تفویض۔۔

Image
امراؤتی (این۔ ایس بیگ) بتاریخ ۲۵مئی ۲۰۲۵ کو بمقام شہر حیدرآباد میں عظیم الشٌان اعزازی تقریب میں ایم۔وی ۔ایل۔اے ۔نیشنل لیول اچیور رول ماڈل ایوارڈ تضویض کیا گیا ہے ۔ ایم ۔وی ایل اے ( موٹیویشنل ویژنری لیڈنگ گلوبل اچیور ایوارڈ ۲۰۲۵) بھارت جیوتی قومی سطح کے پرتیبھا سمان ۲۰۲۵ کے تحت ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر ( ضلع لاتور)سے ڈاکٹر خلیل الدین صدیقی قاضٓی صاحب کو منتخب کیا گیا ہے۔ آپ ادبی ،سماجی،ملکی اور بین الاقوامی سطح کی اعلیٰ خدمات کے اعترافِ ضمن میں ادب آسمان پر رول ماڈل قرار پائے ہیں ۔شاندار خدمات ،شاندار کارکردگی ،پائیدار عالمی معاشرے کی تعمیر میں نہایت فعٌال ،کارگر ،رہبر اور نمایاں کردار کے اعتراف میں نہایت عزت افزائی کے ساتھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔  آپ کی ذات کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے اردو کی بے لوث خدمات، نئے لکھاریوں کو مواقع فراہم کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا، درس وتدریس کی دنیا میں مشعلِ راہ،کتابوں کی تبلیغ و اشاعت،اخبارات (اردو،ہندی اور مراٹھی)کی ادارات میں آپ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اردو ،ہندی ،مراٹھی ،عربی زبانوں پر آپ عبور رکھتے ہیں۔ ماہنامہ "تعل...

مارول کے سپوت کو شرفِ مہمانیِ حرم.مولانا قاری شفیق سید کو 2025 کے حج پر سعودی حکومت کی جانب سے "شاہی مہمان" بننے کا اعزاز.۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کوہ ست پوڑا کی خوبصورت وادیوں میں واقع مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے ایک چھوٹے سے قصبے مارول سے تعلق رکھنے والے دینی خادم، مولانا قاری شفیق سید شہید صاحب کو حکومتِ سعودی عرب کی جانب سے حج 2025 کے موقع پر "شاہی مہمان" (Royal Guest) بننے کا عظیم اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ صرف مولانا شفیق صاحب کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر اور بھارت کے لیے باعثِ فخر و انبساط ہے۔ مولانا موصوف فی الحال اکّلكوّا مدرسہ میں بحیثیت أستاذ خدمات انجام دے رہے ہیں، ایک ماہر، سنجیدہ اور رہنمائے ملت کے طور پر دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ان کی شخصیت میں علم، حلم، اخلاص اور خدمتِ دین کا امتزاج پایا جاتا ہے، جو انہیں خاص ممتاز بناتا ہے۔ایک چھوٹے سے قصبہ سے نکل کر عالمی سطح پر اس طرح کی اعلیٰ شناخت حاصل کرنا مولانا کی مسلسل محنت، اخلاص، استقامت اور اللہ پر کامل توکل کا مظہر ہے۔ یہ کامیابی نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال اور حوصلہ افزاء پیغام ہے کہ اگر ارادے نیک ہوں، نیت صاف ہو تو اللہ کامیابیوں کے دروازے ضرور کھولتا ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس سال مہاراشٹر سے 25 دیگر منتخب دی...

مراسلہ۔۔ڈی ڈی اے توجہ دے۔۔ (ٹی این بھارتی نئ دہلی)

Image
مراسلہ۔۔ ڈی ڈی اے توجہ دے۔۔   (ٹی این بھارتی نئ دہلی) مکرمی !  گزشتہ کئی روز سے دہلی کے جامعہ نگر کے بٹلہ ہاوس علا قہ میں خسرہ نمبر 277 ، 278 اور 279 علاقہ میں افرا تفر ی کا ما حول ہے ۔ پل بھر میں ہزاروں گھروں پر بلڈوزر کا ر روائی کا نو ٹس چسپاں کر دیا گیا ہے اور پندرہ دنوں میں گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ علاقہ کے با شند وں کا کہنا ہے کہ وہ ستر اسی برس سے بٹلہ ہاوس مرادی روڈ میں رہا ئش پذیر ہیں۔ پھر اچانک بلڈوزر کا فرمان کیوں جاری کیا گیا ہے ڈی ڈی اے غریب عوام پر ظلم کیوں کر رہی ہے ؟  تاریخی اعتبار سے اوکھلا گاوں سو برس سے زیادہ عرصہ سے قائم ہے  آزادی سے قبل یہاں کسان کھیتی کرتے آ ئے ہیں ۔ انگریزی دور حکومت میں بھی ا و کھلا گاوں میں لوگ پر سکون زندگی گزار رہے تھے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی بنیاد اس بات کی گواہ ہے کہ یہاں سبھی مذاہب کے لوگ پیارو محبت سے مل جل کر رہتے ہیں ۔ سو برس قبل تو ڈی ڈی اے کا نام و نشان تک نہیں تھا ۔ مرادی روڈ بٹلہ ہاوس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اسی نوے ب...

نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ،

Image
نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ،  لبيك اللهم لبيك  زیر نظر تصویر لیبیا سے تعلق رکھنے والا "عامر" نامی شخص کی ہے یہ شخص اس سال حج کی نیت سے عازم سفر ہوا تو ایئرپورٹ پہ نام میں (القذ اافی) ہونے کے سبب سیکورٹی کلیئرنس نہیں دیا گیا اور جہاز عامر کے بغیر ہی پرواز کر گیا۔ لیکن کچھ فنی خرابی کے سبب کچھ ہی دیر میں جہاز کو واپس اسی ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی تو ایک بار پھر عامر نے کوشش کی کہ وہ بھی حج بیت اللہ کے لیے جہاز میں سوار ہو مگر پائلٹ نے جہاز کے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا اور ٹیکنیکل کلیرنس کے بعد جہاز ایک بار پھر پرواز کر گیا  لیکن ایک بار پھر فنی خرابی کے سبب واپس لینڈنگ کرنا پڑی عامر نے اس بار پھر سفر کی کوشش کی مگر پھر انکار ہوا اور جہاز پرواز کر گیا لیکن تیسری بار پھر فنی خرابی کے باعث جہاز کو واپس لوٹنا پڑا اس بار پائلٹ نے کہا کہ جب تک "عامر" جہاز میں سوار نہیں ہوتا وہ جہاز نہیں اڑائیں گے اس بار عامر کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہاز کے مسافروں میں شامل کیا گیا اور جہاز بخیر وع...

موبائل سے کیسے جان چھڑائیں ۔ ۔ ۔ ؟ازقلم : آفتاب عالم ؔ شاہ نوری بلگام کرناٹک

Image
موبائل سے کیسے جان چھڑائیں ۔ ۔ ۔ ؟ ازقلم : آفتاب عالم ؔ شاہ نوری  بلگام کرناٹک 8105493349 بسم اللہ الرحمن الرحیم  اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کئی طرح کی مخلوقات کو وجود بخشا ہے ۔ ان تمام مخلوقات میں انسان ہی وہ سب سے اعلیٰ اور برتر مخلوق ہے جسے اللہ نے اشرف المخلوقات کا درجہ عطا فرمایا ہے ۔ اور اس کی عظمت اور وقار کو بلند کیا ہے ۔ اگر انسان کا موازنہ دیگر مخلوقات سے کیا جائے تو دیگر مخلوقات کے مقابلے میں انسان میں سوچنے سمجھنے کی قوت زیادہ ہے اور انسانوں میں روز بروز ترقی کرنے کی خواہش اور آرزو بھی زیادہ ہے ۔ جانوروں کو اگر دیکھا جائے تو اپنے محدود سی دنیا میں رہ کر زندگی بسر کرتے ہیں مثال کے طور پر ایک بندر کو لیجئے کہ وہ جنگل میں ایک پیڑ سے دوسرے پیڑ پر کودنا اور اپنا پیٹ بھرنا یہی زندگی سمجھتا ہے ۔ مگر انسان اپنی فکر اور شعور کے ذریعے کائنات کی تسخیر میں مسلسل لگا ہوا ہے ۔ اور نئی نئی چیزوں کی ایجاد میں زندگی صرف کر رہا ہے کسی نے سچ کہا ہے "ضرورت ایجاد کی ماں ہے" ۔ دور جدید میں اسی ایجاد کا ایک حصہ اسمارٹ فون یا موبائل فون بھی ہے جس نے موجودہ دور کے انسانوں ک...

بزم اردو ادب کی جانب سے شعراء ، صحافی ، وادیب کی عزت افزائی کی تقریب ۔۔۔

Image
جلگاؤں (نامہ نگار فرحان) جلگاؤں میں واقع بزم اردو ادب الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے خاندیش ، جلگاؤں کے دو ممتاز شعراء، ادیب اور صحافیوں کے تیسرے اعزازی پروگرام کا انعقاد مورخہ 31 مئی 2025 ، بروز سنیچر کو مہرون میں واقع اقراء تھیم کالج کے" کے۔ کے۔ موتی والا سیمینار ہال" میں ہونے جا رہا ہے۔ اس سال 2024 کے لیے بزرگ شاعر احسان رسلپوری کو" احمد عاجز بیاولی ایوارڈ "، بزرگ شاعر قیوم راز ( مارول ) کو" ساحر ادیبی ایوارڈ" ، معرف ادیب معین الدین عثمانی کو "احمد کلیم فیضپوری ایوارڈ "اور صحافی عقیل خان بیا ولی کو" سید قاسم جلگا نوی ایوارڈ "سے نوازاجارہا ہے۔ ایوارڈ مع گیارہ ہزار روپئے نقد، توصیفی سند ، شال اور گلدستہ دے کر سرفراز کیا جائے گا۔ اس موقع پر پانچ کتابوں کی رونمائی بھی عمل میں آئے گی : ڈاکٹر پروفیسر ساجد قادری کی تصنیف " رسالہ نقوش کا ادبی سفر "، ڈاکٹر پروفیسر ایاز شاہ کی تحریر پ"تھر میں جونک" ،  سلیم خان کی کتاب " ہم جب ایک ہو جائیں"، اسلم تنویر کا شعری مجموعہ " تیرے بغیر "، اور ایڈووکیٹ نند...

"سعودی عرب میں میڈیکل اور انجئنیرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع" ـ استفادہ کامشورہ۔آئی آئی پی اے کے زیر اہتمام لکچر ـ رہنمائی کے لئے اولیاۓ طلباء کا اظہار ممنونیت - ماہرین تعلیم کاخطاب ـ با مقصد زندگی گزارنے کی تلقین۔

Image
ریاض ( سعودی عرب ) 27- مئی ( ای میل ) انٹرنیشنل انڈین پروفیشنلز ایسوسی ایشن (IIPA) نے "سعودی عرب میں میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع" پر مرکوز ایک بصیرت انگیز اور موثر تقریب کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ پروگرام میں ہندوستانی کمیونٹی کے 300 سے زیادہ طلباء، والدین اور تعلیمی پیشہ ور افراد کی پرجوش شرکت کے ساتھ ایک قابل ذکر ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔ تقریب کا آغاز "IIPA"  کے نائب صدر جناب میر مجاہد علی صاحب  کی ایک فکر انگیز استقبالیہ تقریر سے ہوا، جس نے انفرادی ترقی اور سماجی ترقی دونوں کے ضروری ستونوں کے طور پر کمیونٹی سروس، بامقصد زندگی، اور حقیقی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "IIPA" جیسے پلیٹ فارم ایک نعمت ہیں، جو متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مشترکہ سیکھنے اور باہمی ترقی میں اکٹھے ہونے کے قابل بناتے ہیں- اور ہندوستان کی ترقی میں بامعنی حصہ ڈالتے ہیں۔اس تقریب میں ممتاز ماہرین تعلیم، جن میں پروفیسر عتیق الرحمان  ، پروفیسر مختار احمد ، پروفیسر فاروق عادل اور پروفیسر شیخ مجیب , شامل تھے، ان تمام ...

"زبان اور شناخت: کلام کا سفر، وجود کی پہچان" (حتمی ایڈیشن)۔ ازقلم: ڈاکٹر نسرین فرحت صدیقی۔

Image
"زبان اور شناخت: کلام کا سفر، وجود کی پہچان" (حتمی ایڈیشن)۔  ازقلم: ڈاکٹر نسرین فرحت صدیقی۔ انسانی تہذیب کے اسیرِ حیرت ہونے کا سب سے گہرا تجربہ اُس لمحے ہوتا ہے جب ہم سمجھتے ہیں کہ زبان محض حروف کی رقصندگی نہیں، بلکہ ہمارے شعور کی پہلی دھڑکن ہے۔ یہ وہ آئینہ ہے جس میں فرد اپنی ذات کو دیکھتا ہے، قوم اپنی روایت کو پہچانتی ہے، اور تہذیبیں اپنے عروج و زوال کے قصے سناتی ہیں۔ مادری زبان کی یہ سحر انگیزی کسی شاعر کے تخیل کا کرشمہ نہیں، بلکہ نفسیات، لسانیات اور تاریخ کے سنگم پر کھڑی ایک سائنسی حقیقت ہے۔   جب کوئی بچہ اپنی ماں کی گود میں پہلا لفظ کہتا ہے، تو وہ محض ایک لفظ نہیں سیکھ رہا ہوتا۔ وہ دراصل اپنے ذہن کے لیے ایک نئی کائنات تعمیر کر رہا ہوتا ہے۔ لیو وائگوٹسکی کے الفاظ میں، یہ وہ لمحہ ہے جب "فطرت کی آوازیں" انسانی شعور میں ڈھل کر ایک ایسے ادراکی نظام میں تبدیل ہوتی ہیں جو دنیا کو پرکھنے، سوال کرنے اور تخلیق کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعد میں سیکھی گئی زبانیں چاہے کتنی ہی شاندار کیوں نہ ہوں، وہ ذہن کی اس گہرائی تک نہیں اتر پاتیں جہاں مادری زبان نے...

تمل ناڈو حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے نئی خصوصی اسکیم کا اعلان۔

Image
چنئی، 27 مئی 2025 : (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی اور جامع فلاحی اسکیم "ایس ایس جی پی" (SSGP) متعارف کروا دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، دورانِ ملازمت وفات پانے یا مستقل طور پر معذور ہو جانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق، متوفی ملازم کے اہل خانہ میں دو افراد ہونے کی صورت میں، ہر فرد کو پانچ لاکھ روپے کی مجموعی مالی مدد دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اعلیٰ تعلیم کے لیے دس لاکھ روپے تک کی تعلیمی معاونت، خود روزگاری کے لیے قرضہ، اور رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے خصوصی قرضہ جات بھی اسکیم کا حصہ ہوں گے۔ یہ اقدام ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ماہ ذی الحجة الحرام کا پیغام۔ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

Image
ماہ ذی الحجة الحرام کا پیغام۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔   ماہ ذی الحجة الحرام کی بڑی اہمیت و فضیلت ہے اور خصوصا اسکے پہلے عشرے کی جسکی قرآن مجید کے سورہ الفجر میں قسم بھی کھائی گئی ہے اس مہینے میں اور عبادتوں کی ادائیگی کیساتھ خصوصا دو عبادتوں کو بڑی خصوصیت اہمیت اور فضیلت حاصل ہے ایک حج بیت اللہ اور دوسری سنت ابراھیمی یعنی قربانی     ماہ ذی الحجة الحرام شروع ہوتے ہی اور خصوصا جب آدمی ان عبادتوں کو کرنے میں مشغول ہوجاتا ہے تو کئی ہزار سال پہلے انجام دیئے ہوئے یہ اعمال اور گذرے ہوئے یہ واقعات اسکے نظروں کے سامنے آجاتے ہیں اور اسکے دل و دماغ کی ایک عجیب کیفیت و حالت ہوجاتی اور اس پر ایک عجیب و غریب کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور وہ ایک عجیب مستی و وجد میں آجاتا ہے اور وہ یہ محسوس کرنے لگتا ھیکہ گویا یہ واقعات و حالات اسکی نظروں کے سامنے ابھی پیش آرہے ہوں اور یہ کیفیت اسکے ایمان و یقین میں ترو تازگی اور بڑھوتری کا ذریعہ بنتی ہے    حج کے دوران جو اعمال و افعال کئے جاتے ہیں ان میں اکٹر وہ اعمال ہیں جو حضرت ابراھیم علیہ السلام اور انکے اہل و عیال...

صغیر احمد ڈانگے کو جشن انقلاب میں ایوارڈ سے نوازا "ریئل اسٹیٹ ایکون" ایوارڈ سے نوازا گیا !!

Image
صغیر احمد ڈانگے کو جشن انقلاب میں ایوارڈ سے نوازا  "ریئل اسٹیٹ ایکون" ایوارڈ سے نوازا گیا !! نالا سوپارہ : (رپورٹ محمد حسین ساحل) نالا سوپارہ کی مشہور و مقبول شخصیت صغیر احمد ڈانگے کو"ریئل اسٹیٹ ایکون" ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صغیر احمد ڈانگے کی سماجی خدمات انگنت ہیں۔وہ دیہی فلاحی تنظیم کے صدر ہیں،سوپارہ میں واقع حارث جونئیر کالج کےنائب صدر ہیں۔قوم اورملت کا درد ان کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ اللہ ان کی عمر دراز کرے۔

تمل ناڈو ریاستی اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن صاحب نے معزز ڈائریکٹر برائے ابتدائی تعلیم جناب نریش سے ملاقات کی۔

Image
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو ریاستی اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن صاحب نے معزز ڈائریکٹر برائے ابتدائی تعلیم جناب نریش سے ملاقات کی اور اردو اسکولوں کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں درخواست پیش کی۔ اس ملاقات میں خاص طور پر درج ذیل نکات پر زور دیا گیا: اردو اسکولوں کو مفت اردو نصابی کتابیں، اردو نوٹس اور مضامین وقت مقررہ پر فراہم کیے جائیں؛ اردو اساتذہ کی تقرری عمل میں لائی جائے؛ اور خاص طور پر آرکاٹ سی عبدالحکیم گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں اردو منشی کی تقرری کی جائے۔ بعد ازاں انہوں نے اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر جناب کننپّن سے بھی ملاقات کی اور یہی مطالبات ان کے سامنے بھی رکھے۔

قبائلی تڑوی بھیل برادری کی اجتماعی شادیاں۔سبحان اللہ، الحمدللہ قبول کیا سے مجموعہ گونج اٹھا۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جب برادری، ذات اور طبقات کی سرحدیں ختم ہوتی ہیں تو سماج میں ایک نئی روشنی پیدا ہوتی ہے۔ کوہ ست پورہ کے دامن میں واقع پہور قصبہ، تحصیل جامنیر، ضلع جلگاؤں میں جلگاؤں کی ضلع مسلم منیار برادری نے قبائلی تڈوی بھیل برادری کی اجتماعی شادی کی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے کو باورچی خانے کے برتنوں کا سیٹ اور گھریلو سامان دیا،اور تقریب کو اپنی محبت،عقیدت تعاون اور اعتماد کے ساتھ ایک منفرد مثال بنایا۔  یہ لمحہ صرف شادی کا نہیں تھا بلکہ دلوں کو جوڑنے اور معاشرے میں ہم آہنگی کے بیج بونے کا بھی تھا۔ اس موقع پر منیار برادری نے آدیباسی برادری کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ فاروق شیخ نے اپنے مختصر بیان میں رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادی ایسی تقریب ہے جس میں کئ جوڑوں کی ایک ساتھ شادی کی جاتی ہے، یہ تقریب نہ صرف معاشی طور پر فائدہ مند ہے بلکہ اس سے سماجی اتحاد اور برادری کے جذبے کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نوبیاہتا جوڑے اور موجود برادران تڑوی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادری قبائلی تڑوی بھیل سماج کے ساتھ مل کر ہر اقدام کو کامیا...

قناعت پسندی اور میانہ روی کی اہمیت و فضیلت۔ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

Image
قناعت پسندی اور میانہ روی کی اہمیت و فضیلت۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔    اللہ تعالی نے مخلوقات کی پیدائش سے ہزاروں سال پہلے انکی تقدیریں لکہی اور اسمیں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی اور دنیا میں جسقدر انقلابات اور تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہ اسی ازلی منصوبے اور پلان کے تحت ہوتی ہیں جس کو تقدیر کہا جاتا ہے اسلئے دنیا میں کوئی واقعہ یونہی اور اتفاقی طورپر نہیں ہوتا    اللہ تعالی خالق ہونے کیساتھ ساری مخلوقات کے رازق بھی ہیں یعنی تمام مخلوقات کو رزق بھی وہی عطا فرماتا ہے اسلئے کہ تمام مخلوقات کے رزق کی ذمہ داری بھی اسی نے لی ہے جیساکہ قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے    اور یہ دنیا انسان کے آزمائش امتحان اور عمل کرنے کے لئے بنائی گئی ہے اور اللہ تعالی مختلف طریقوں سے اپنے بندوں کا امتحان لیتے ہیں کبھی نعمتیں اور راحتیں عطا فرماکر اور کبھی تو حالات اور مصائب کے ذریعے جیساکہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں اسکو واضح کیا گیا ہے اور کامیاب وہی ہوتا ہے جو ان حالات میں ثابت قدم رہتے ہوئے اپنے رب کی تقدیر اور تقسیم سے راضی اور خوش رہتا ہے    ...

تمل ناڈو کے چیف قاضی کا انتقال: وزیر اعلیٰ اسٹالن نے بالمشافہ تعزیت پیش کی!۔

Image
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو حکومت کے چیف قاضی جناب محمد صلاح الدین ایوب صاحب کے انتقال پر، آج (25.05.2025) تمل ناڈو کے معزز وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر بالمشافہ تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے داماد اور اہل خانہ کو تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہندو مذہبی و خیراتی وقف بورڈ کے وزیر جناب پی کے شیکربابو، رکن پارلیمنٹ جناب ٹی آر بالو، تمل ناڈو پسماندہ طبقات کی اقتصادی ترقیاتی کارپوریشن کے صدر جناب تھورایموگم خواجا، اور تمل ناڈو اقلیتی کمیشن کے نائب صدر جناب ایرائیانبن قدوس بھی موجود تھے۔