مراسلہ۔۔ڈی ڈی اے توجہ دے۔۔ (ٹی این بھارتی نئ دہلی)

مراسلہ۔۔
ڈی ڈی اے توجہ دے۔۔  
(ٹی این بھارتی نئ دہلی)

مکرمی ! 

گزشتہ کئی روز سے دہلی کے جامعہ نگر کے بٹلہ ہاوس علا قہ میں خسرہ نمبر 277 ، 278 اور 279 علاقہ میں افرا تفر ی کا ما حول ہے ۔ پل بھر میں ہزاروں گھروں پر بلڈوزر کا ر روائی کا نو ٹس چسپاں کر دیا گیا ہے اور پندرہ دنوں میں گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ علاقہ کے
با شند وں کا کہنا ہے کہ وہ ستر اسی برس سے بٹلہ ہاوس مرادی روڈ میں رہا ئش پذیر ہیں۔ پھر اچانک بلڈوزر کا فرمان کیوں جاری کیا گیا ہے ڈی ڈی اے غریب عوام پر ظلم کیوں کر رہی ہے ؟ 
تاریخی اعتبار سے اوکھلا گاوں سو برس سے زیادہ عرصہ سے قائم ہے 
آزادی سے قبل یہاں کسان کھیتی کرتے آ ئے ہیں ۔ انگریزی دور حکومت میں بھی ا و کھلا گاوں میں لوگ پر سکون زندگی گزار رہے تھے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی بنیاد اس بات کی گواہ ہے کہ یہاں سبھی مذاہب کے لوگ پیارو محبت سے مل جل کر رہتے ہیں ۔ سو برس قبل تو
ڈی ڈی اے کا نام و نشان تک نہیں تھا ۔ مرادی روڈ بٹلہ ہاوس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اسی نوے برس سے یہاں مقیم ہیں چار نسلیں گزر گئیں کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ 
ڈی ڈی اے کی داغ بیل آزادی کے بعد 1957 میں رکھی گئی سوال یہ ہے کہ آزادی کے 78 سال بعد ڈی ڈی اے نے پرانی بستی کو اجا ڑنے کا حکم کیوں دیا ؟ کسانوں کی زمین ڈی ڈی اے کے نام کیوں کی جا رہی ہے ؟ خسرہ نمبر 277، 278 , 279 میں شہریوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے ۔ اس علاقہ کی ترقی کے لئے حکومت ہند نیز دہلی سرکار نے بھی بہترین کام انجام دیئے ہیں ۔ سرکاری اسکول ، اسپتال ، 
آیوش مان بھارت کی بھی بنیاد رکھی جا چکی ہے ۔ علاوہ ازیں پردھان سیوک نریندر مودی نے بھی چناو کے دوران یقین دلایا تھا کہ دہلی میں ایک بھی جھگی نہیں ٹوٹے گی ۔ اب جبکہ یہاں کی کثیر آبادی پکے اور عالیشان عمارتوں میں رہائش پذیر ہے تو کسی کے گھرکو بھی بلڈوزر سے پا مال نہ کیا جائے ۔ 
   ڈی ڈی اے تمام کا لو نیو ں کا پکا رجسٹر یشن کرے اور ہاوس ٹیکس لگائے ۔ سرکار کی طرف سے بھی راشن ، بجلی ، پانی ، اسکول ، کا لج، دواخانہ ، گیس، سوئی گیس ، تھانہ ، ٹرانسپورٹ تمام سہولیت مہیا کی جا رہی ہیں ۔لہذا ڈی ڈی اے اور دہلی کے گورنر سے گزارش ہے کہ انہدامی قدم پر روک لگائے ۔ ہزار وں لوگوں کے آشیانے کی حفاظت کرنا سرکار کا ہی کام ہے ۔ 

خیر اندیش 
ٹی این بھارتی 
نئ دہلی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔