زمین پرچمکتے ستارے۔از قلم ۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔
زمین پرچمکتے ستارے۔
از قلم ۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔
امی یہ آسمان پر چمکتے ٹمٹما تے ہوئے ۔۔ستارے کتنے پیارے لگتے ہیں۔۔۔بہت امی۔۔۔ہاں بیٹا بہت خوبصورت اور پیارے لگتے ہیں امی مُجھے ایک ستارہ چاہئے ۔۔۔ امی مسکراتے ہوئے بولی پتہ ہے بیٹا ہم جیسے آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں ویسے ہی آسمان والے بھی زمین پر چمکتے ہوئے ستارے دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں ۔۔امی ..!!!! زمین پر بھی ستارے چمکتے ہیں۔۔۔۔؟ ہاں بیٹا ۔۔ امی کہاں ہے ستارے...؟ اور کہاں چمک رہے ہیں۔۔۔۔۔۔؟ امی مُجھے بھی ایک ستارہ دو ناں ۔۔امی بیٹا ایک حدیث کا مفہوم ہے وہ گھر جس میں قرآن کریم پڑھا جاتا ہے آسمان والوں کو ایسا دکھائی دیتا ہے جیسا زمین والوں کو ستارے دکھائی دیتے ہیں۔۔بیٹا ۔ہاں امی!!!!!!!
Comments
Post a Comment