فیاض انصاری کو جشن انقلاب میں ایوارڈ سے نوازا گیا !! "ایکونک گراٸنڈ ٹو گلوری" ایوارڈ سے نوازا گیا !!
ممبٸی : (محمد حسین ساحل) ممبٸی شہر کی مشہور و مقبول شخصیت فیاض انجم انصاری کو"ایکونک گراٸنڈ ٹو گلوری" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فیاض انصاری کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے سماجی حلقوں میں جہاں انھیں مقبولیت حاصل ہے ادبی حلقوں میں بھی ان کی پزیراٸی ہے۔اچھے دوست ہے، مسکرا کر ملنا یا ملکر مسکرانا ان عادتوں نے ان کی شخصیت کو اور نکھارا۔ جشن انقلاب میں انھوں نے اپنے والد محترم مرحوم انجم انصاری کے مجموعہ کلام ”گلستان انجم “ کی رونماٸی بھی کی اور اس مجموعہ کلام سے چند اشعار بھی مہمانان کے گوش گزار کیے۔
ہر ایک سمت سے یلغار ہے تلاطم کی
عجیب نیند ہے ملاح چونکتا بھی نہیں
فیاض انصاری کی خوشی کا کوٸی ٹھکانہ نہ تھا، ایک ہاتھ میں انقلاب کا ایوارڈ تو دوسرے ہاتھ میں والد محترم کا مجموعہ کلام
Comments
Post a Comment